Yaar e Man Maseeha 28th Episode

263 18 0
                                    




"ذی اٹھو کچھ کھا لو"

شاہ زر نے اس کی گردن کے پیچھے سے ہاتھ ڈالتے ہوئے اسے سہارا دے کے بٹھایا تھا اس نے شبنم سے کہہ کر اس کے لیے کھچڑی بنوائی تھی۔

"نئ شازی مجھے نہیں کھانا"
وہ کمفرٹر سے اپنے آدھے منہ کو کور کرتی بے ضارگی سے کھانے کی طرف دیکھ رہی تھی۔

"اممممم بری بات زی کھانے کو ایسے نہیں دیکھتے الله ناراض ہوتے ہیں"
شاہ زر نے اس کی طرف دیکھتے تنبیہہً کہا تھا اور اس کے ہونٹوں کو کمفرٹر اور اس کے ہاتھوں کی گرفت سے آزاد کروانا چاہا تھا۔

"شازی مجھے کچھ بھی اچھا نئی لگ رہا میں کب ٹھیک ہوں گی، مجھے نئ رہنا ایسے"

وہ بچوں کی طرح منہ بسور کر کہتی اس سے لپٹ کر رونا شروع ہو چکی تھی

"میں نے تم کو کتنا بلایا میں ہمیشہ تمھیں بلاتی ہوں تم نئی آتے"
وہ سسکیاں بھرتی اس سے غلا کرتی ہوئی رو رہی تھی۔

"او میرا بچہ چھوٹا سا میں آگیا نا دیکھو میں تمھارے پاس ہوں نا"
وہ اسے خود سے علیحدہ کرتے پیار بھری نظروں سے اسے دیکھتے اس کے آنسو صاف کر رہا تھا۔

زائشہ کا چہرا بے تحاشہ سرخ پڑ گیا تھا رونے سے شاہ زر کا دل ایک لمحے کے لیے ڈوب کے ابھرا تھا۔

"میرے ہاتھوں سے کھائے گی نا زی میں خود کھلاؤں گا بچے کو"
اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے اسے پیار سے پچکارا تھا۔

اور سائیڈ ٹیبل پر پڑا ٹرے اٹھا کر گود میں رکھا تھا۔

"شازی مجھے نہیں کھانا نا" وہ اس کا بازو تھامے اس کے کندھے پر سر رکھے نروٹھے پن سے بولی تھا۔

"چلو چلو فوراً سیدھی ہو زی کو ٹھیک ہونا ہے نا کہ نہیں"
شاہ زر نے اس کے سیدھا ہونے پر اس کی طرف رخ کر کے بیٹھتے اب سپون اس کے لبوں کی طرف بڑھائی تھی۔

زیادہ نہ سہی لیکن تھوڑا بہت تو کھا لیا تھا اس نے جب وہ اسے دوا دینے لگا تو بی جان بھی کمرے میں آگئی تھیں۔

اور وہ بی جان کو دیکھتے اپنی باہیں وا کرتی ان کے قریب آنے کا انتظار کر رہی تھی۔

"کسی طبیعت ہے اس کی شاہ زر پتر" بی جان اسے ساتھ لگاتی بستر پر اس کے پاس ہی بیٹھ گئی تھیں۔

"ٹھنڈے پانی کی پٹیوں سے بخار کا زور ٹوٹ گیا ہے بی جان ابھی بس زی یہ دوائی کھا کے بلکل ٹھیک ہو جائے گی"

شاہ زر ایک ہاتھ میں دوا اور دوسرے ہاتھ میں پانی کا گلاس تھامے اس کے قریب ہوا تھا۔

"شازی یہ تم۔۔۔ نئی نئی آپ"
اور شاہ زر اس کے انداز تخایب بدلنے پر حیران ہوا تھا۔

"بی جان نے سمجھایا تھا شوہر کو تم نئی کہتے آپ کہتے ہیں شوہر کی عزت کرتے ہیں۔۔۔۔۔ ہے نا بی جان"

یارِمن مسیحا (انتہائے عشق)Kde žijí příběhy. Začni objevovat