Yaar e Man Maseeha LAST Episode

166 9 2
                                    



چند پولیس افسران اور عارف بیگ کی ڈیل چل رہی تھی چونکہ عارف بیگ سیاست سے وابستہ اہم نام تھا اس لیے وہ کسی بھی قیمت پر اپنا نام سامنے نہیں آنے دینا چاہتا تھا،
اس بات کو پولیس نے حتی مقدور دبانے کی کوشش کی تھی لیکن شاہ زر چونکہ آرمی آفیسر تھا اور وہ صرف اسی کیس کے لیے پولیس کے ساتھ ملے تھے ورنہ تو اس کیس کو بند کرنا اور عارف بیگ کو بچانا ان کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا
لیکن اب شاہ زر کو اس بات کی بھنک پڑ چکی تھی اب عارف بیگ انہیں اپنے بچاؤ کے لیے پیسوں کی آفر کر رہا تھا،
جیسے ایک ڈوبتا ہوا انسان بچنے کے لیے آخری سانس تک ہاتھ پاؤں مارتا ہے اسی طرح عارف بیگ بھی جل بن مچھلی کی طرح تڑپ رہا تھا۔

آخرکار ایک بھاری رقم کی عوض اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرحہ عنم اور زائشہ انسٹیٹیوٹ سے باہر پارکنگ ایریا کی طرف جاتے ہوئے اج آئس کریم کھانے کے متعلق سوچ رہی تھیں اسی مقصد کے لیے انسٹیٹیوٹ سے تھوڑے فاصلے پر موجود ایک مشہور آئس کریم پارلر کا کہتے ہوئے مرحہ اور عنم اپنی گاڑی میں جبکہ زائشہ اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ وہاں روانہ ہوئی تھیں،

پانچ منٹ کی مسافت کے بعد وہ اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچ گئی تھیں اس سے پہلے کے آرڈر آتا مرحہ کو یاد آیا کے وہ اپنا بیگ گاڑی میں بھول چکی تھی،
جب وہ اپنا بیگ ٹٹولتی اندر کی طرف بڑھ رہی تھی تو پیچھے سے ابھرتی ایک مردانه آواز نے اس کے قدموں کو روک لیا تھا۔

"بی بی جی الله کے نام پہ کچھ دے دو" مرحہ نے پلٹتے ہوئے ایک طائرانہ نگاہ اس پر ڈالی تھی اس کی رنگت سفید تھی لیکن خلیہ کافی خراب نظر آرہا تھا پھٹے پرانے کپڑے اور کندھوں پر ڈالی بوسیدہ سی چادر تھی ڈاڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی تھی اگر وہ اپنی صفائی کا خیال رکھتا تو یقیناً وہ ایک خوش شکل آدمی تھا، مرحہ نے سو کا نوٹ نکالتے ہوئے اس کی طرف بڑھایا تھا۔

" بی بی جی کھانا کھلا دو " اس نے پیسوں کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا تھا۔

"یہاں کھانا۔۔۔۔" اس نے زیرِ لب بولتے ہوئے آس پاس کے ماحول پر ایک نظر دوڑائی تھی تھوڑی دور ایک برگر کا ٹھیلا نظر آرہا تھا۔

"دیکھو تم یہ پیسے رکھو اور وہاں سے تم برگر لے کر کھا سکتے ہو " مرحہ نے ٹھیلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا لیکن اس نے نا تو اشارہ کی گئی جگہ کی طرف دیکھا اور نا ہی پیسے تھامنے کے لیے ہاتھ اس کی طرف بڑھایا تھا۔

"بی بی جی یہ تو آپ امیر لوگوں کے چونچلے ہیں ہم غریب تو دال روٹی ہی خوش ہو کر کھاتے ہیں "
مرحہ نے نوٹ کیا وہ بات کرتے ہوئے اس کی طرف دیکھنے سے گریز کر رہا تھا۔

"ٹھیک ہے تو تم یہ پیسے رکھو دال روتی کھا لینا اگر یہ کم ہیں تو اور لے لو "
مرحہ نے مزید سو کا نوٹ نکالتے ہوئے اس کی طرف بڑھایا تھا۔

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Feb 20, 2022 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

یارِمن مسیحا (انتہائے عشق)Where stories live. Discover now