Yaar e Man Maseeha 7th Episode

277 18 7
                                    




وہ بزرگ عورت دروازہ بند کرکے اس بڑے سے صحن کے فرش پہ جو اینٹوں کا بنا تھا چلتی ہوئی اس کے طرف آئی تھیں
زائشہ ابھی بھی اس گھر میں موجود ایک واحد کمرے کی چوکھٹ پر کھڑی تھی۔
بلب کی پیلی روشنی میں بھی
اس کی ابتر حالت ظاہر ہورہی تھی۔
"چل آ ادھر بیٹھ پتر کیا ہوا تیرے ساتھ"
وہ اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے اس کمرے میں موجود واحد چارپائی کی طرف لائی تھیں۔
"چل تو ٹھیر پتر تجھے زخم آیا ہے میں تیرے لیے کچھ لاتی ہوں"
وہ بزرگ عورت اُٹھتے ہوئے بولی تھیں۔
زائشہ اب تک کوئی لفظ نہیں بولی تھی وہ تو کہیں اور ہی کھوئی ہوئی تھی جیسے۔
بزرگ عورت نے واپس آتے ہوئے پانی کا گلاس اسے تھمایا
اور اس کا زخم صاف کرتے ہوئے جانے کیا لگایا تھا اوپر۔
"اماں!!
اماں کہہ سکتی ہوں آپ کو"
زائشہ نے خاموش آنسو بہاتے ہوئے سوال کیا تھا۔
"نا پتر روتے نہیں سو واری کہہ"
اس بزرگ خاتون نے اسے ساتھ لگا لیا تھا۔


"تُو مجھے اچھے گھر کی لگتی ہے کون لگا تھا تیرے پیچھے"
جس پر زائشہ کے دل سے آہ نکلی تھی
"اچھے گھر ۔۔۔۔۔
اماں میرا کوئی گھر نہیں
"میرا سب کچھ چھن گیا اور جو میرا واحد اپنا بچا تھا اس کا بھی دل توڑا میں اُسے بھی گنوا بیٹھی ہوں "
زائشہ نے نظریں جھکاتے ہوئے کہا۔
شاہنواز کا خیال آتے ہی اس کے دل سے ہوک سی اُٹھی تھی۔۔

"پتر اگر کوئی غلطی ہو گئی اے تجھ سے تو کوئی گل نئ انسان خطا دا پتلا اے، تجھ میں مجھے یہ بات اچھی لگی۔۔۔۔
پتر یاد رکھیں اپنی غلطی دا اعتراف کرنا وی کم ضرف دا کم نہیں بڑی ہمت چائی دی اے اپنی غلطیاں دے اعتراف لئ وی۔۔۔

"اماں ایک لڑکا اس نے جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے میرے اندر مری ہوئی پرانی زائشہ کو"
وہ روتے ہوئے ان کے قدموں میں بیٹھ گئی تھی۔۔۔

"اماں دعا کریں گی نا میرے لیے وہ مجھے معاف کر دے "
اس نے روتے ہوئے اس بزرگ عورت کے ہاتھ تھام لئے تھے۔۔۔۔
"پتر الله تجھے کامیاب کرے گا ضرور تیرے یہ ندامت کے آنسو تیرا بیڑا پار لگائیں گے"

تو اوپر بیٹھ انہوں نے اُسے اپنے قدموں سے پیچھے ہٹاتے ہوئے کہا تھا۔۔۔

"نہیں اماں میں چلتی ہوں ابھی بہت کچھ نپٹانا ہے جا کر"
وہ آنسو صاف کرتے ہوئے اُٹھ کھڑی ہوئی تھی۔۔۔۔

بزرگ عورت نے اسے دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا تھا۔۔۔۔
کون جانتا ہے وقت کب بدل جائے اور یہ بھی کون جانتا ہے کبھی کبھی ٹھوکر لگنا ضروری ہوتی ہے۔۔۔۔
اور ایسی ٹھوکر جو ہدایت کا زریعہ بنے انسان کو سیدھا سجدے میں گرا دے۔
ایسی ٹھوکر بھی نصیب والوں کو ملتی ہے بیشک ہدایت پا لینا بھی ہر کسی کا مقدر نہیں۔۔۔۔
جو بھٹک جائے الله اس کو اسی میں الجھا دیتا ہے اور جو بٹھکا ہوا ہدایت پالے یہ بڑے کرم کی بات ہے۔۔۔
اور ایسی توبہ کرلےجو کبھی نا ٹوٹے تو ایسا انسان خدا کو بڑا محبوب ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔

یارِمن مسیحا (انتہائے عشق)Where stories live. Discover now