Yaar e Man Maseeha 5th Episode

284 19 2
                                    



شاہنواز غصے میں انتہائی ریش ڈرائیونگ کر کے گھر پہنچا تھا۔
اپنے کمرے میں آتے ہی زور سے دروازہ پٹھا اور گِرنے کے سے انداز میں بیڈ پر لیٹا تھا پھر بھی چین نہ آنے پر اس نے بیٹھتے ہوئے تکیے اور کشن اُٹھا کر نیچے دے مارے
اور پھر اُٹھ کر اپنے کمرے سے اٹیچ واش روم میں چلا گیا تھا۔

شاور آن کرکے دونوں ہاتھ سامنے دیوار پر ٹیکائے،
وہ چہرا نیچے کیے شاور کے نیچے کھڑا ہو گیا تھا۔۔

لیکن اُس کے اندر جلتا آلاؤ کس طور ٹھنڈا نہیں ہو رہا تھا اس نے غم و غصے سے مکہ سامنے دیوار پر دے مارا۔۔
اور اپنے ہاتھوں سے بالوں کو جھکڑتے نیچے بیٹھتا چلا گیا تھا۔۔۔۔
"میں نے ایسا کیا کر دیا زائشہ جو تم نے یہ کیا میرے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا نہیں کیا تمہارے لیے؟؟؟
صرف میں تمھارے لیے کافی کیوں نہیں تھا آخر تمھیں پیسہ چاہیے تھا؟
اس کا لہجہ اب غصے سے دکھ میں بدل گیا تھا۔۔۔

تمھیں پتہ تھا تم جو کر رہی ہو اس سے مجھے بہت تکلیف پہنچے گی لیکن تمھیں میری تکلیف نے بھی نہیں روکا اتنا بڑا دھوکہ میرے ساتھ"

وہ اُسے تصور میں لاتے ہوئے اس سے مخاطب تھا اس کا لہجہ بھی درد سے چور تھا۔۔

اس کے اپنے ہی کہے جملے اس کے کانوں میں گونج رہے تھے۔
"زائشہ شاہنواز کو چھوڑ دے امپاسبل"

اس نے تکلیف سے اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ لیے
اس کے آنسو بھی پانی کے ساتھ بہتے جارہے تھے۔۔

"زائشہ نے شاہنواز کو چیٹ کیا ہاہا"
وہ جیسے تکلیف کی آخری حد پر تھا

"وہ مجھے بے پرواز چھوڑ کر میرے دل کے پنکھ لے کر چلی گئی"

"لیکن میں نہیں کہو گا تم غلط ہو، نا ہی یہ کہوں گا تم مجھے کیوں ملی۔۔۔۔
میں ہی غلط ہوں، سارا قصور میرا ہے میں نے بھروسہ کیا بھی کیسے اِس پیار جیسے فضول رشتے پر سب جھوٹ ہے
سب فریب۔۔۔۔
ہاں سزا ملنی چاہئے تھی مجھے کسی پر اندھا اعتبار کر لینے کی سزا "
"وہ رو رہا تھا ہاں مرد ہو کر رو رہا تھا وہ۔۔۔۔۔ ایک عورت سے انعامِ محبت میں بے وفائی کا تحفہ ملا تھا اُسے کیسے نہ اس کے دل پر قیامت بھرپا ہوتی،
وہ اپنے ان ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھلاتا تھا اُسے، جن ہاتھوں کو آج وہ تہی داماں چھوڑ کر چلی گئی"

وہ اپنی لرزتی ہتھیلیوں کو پھیلاتا شدت سے رو دیا ہاں رونا چاہتا تھا وہ، بہت رونا چاہتا تھا ورنہ اُسے لگ رہا تھا شدتِ غم سے پاگل ہو جائے گا وہ۔

"دل پر محبوب کی بے وفائی کا بوجھ آن گرے پھر آنسو کہاں سنبھالے جاتے ہیں اور وہ آنسو بھی کہاں ہوتے ہیں خون ہوتے ہیں دل کا،
قطرہ قطرہ بہتے بہتے دل سے خون کی آخری بوند تک نچڑ جاتی ہے پھر بندا خالی تن اور خالی من لیے پھرتا ہے"

کیا مرد کو کسی عورت سے ملا دُھوکہ برداشت کرنا زیادہ آسان ہے؟ اس لیے کے اس پر مرد ہونے کا لیبل ہے؟
تو اس کا جواب ہے نہیں مرد کے احساسات بھی ہوتے ہیں۔۔۔
"کہتے ہیں مرد اگر سچی محبت کر لے تو کبھی چھوڑ کر نہیں جاتا"
لیکن اگر اسی محبت سے اُسے دھوکہ ملے پھر؟
وہ بدل جاتا ہے کسی عورت پر پھر بھروسہ نہیں کر پاتا۔۔۔۔

یارِمن مسیحا (انتہائے عشق)Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang