سنیم سید اینڈ صارم العباد

1 0 0
                                    

Episode.41
ستارے اور عظیم لوگ یا اچھے لوگ اور ماں کی آغوش کے بارے میں سینم اور صارم کے خیالات ۔
سینم نے کہا
صارم یہ دیکھو کچھ الفاظ جو میں نے خود اپنی ماں کے لیے لکھے ہیں۔
عرض کیا ہے کہ
کوئی جو پوچھے میرے بقا کی وجہ
مجھے میری ماں کی دعائیں یاد آتی ہیں۔۔       ...

*ستارے* کتنے خوبصورت ہیں صارم دیکھو *آسمان کتنا خوبصورت لگ رہا ہے ۔
ہاں یہ باکل تمھاری طرح صاف دل جو ہیں اس* لیے خوبصورت ہیں۔اور اپنی طرف سے دوسروں میں روشنی اور اجالا بانٹ رہے ہیں ۔
پتہ ہے صارم میری مما کیا کہتی ہیں ان تاروں اور ان  عظیم لوگوں کے بارے میں جو دوسروں کو اجالا دیتے ہیں اپنے نصیب اپنے حصے کی روشنی بھی دوسروں میں بانٹ کر خوش ہوتے ہیں۔
اور ایسے انمول اور عظیم لوگ جو دوسروں کے لیے باعث رحمت ہو باعث آسانی ہو ۔تو جب وہ کبھی
کسی پریشانی یا تکلیف میں آسمان سے گرتے ہیں تو وہ سیدھا اپنی ماں کی جھولی میں آ گرتے ہیں کہ وہ دوسروں کو جو آسانیاں اور خوشیاں دیتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان پر آنے والی مشکالات اور تکلیفوں سے ان کو بچانے کے لیے ان کی ماں کی دعاؤں سے ان کی ہی جھولی میں اسے ڈال دیتے ہیں کہ وہ اپنی ماں کا نور نظر انسان جو ایک ماں کی اچھی تربیت کے سبب ہی اتنا اچھا انسان ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ان کو وہ چیز دے دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ سخی ہیں اور ان جیسی سخاوت دنیا میں کوئی نہیں کر سکتا تو وہ اس ماں کی خوشیاں لوٹا دیتا ہے جب اس کی اولاد کو جو دکھ ہو اس سے بچا لیتا ہے اور وہ پریشان مصیبت زدہ انسان اپنی ماں کی آغوش میں پل ایک بار پھر بڑا ہو جاتا ہے اسے نیا جنم
اللہ تعالیٰ دیتے ہیں ایسے انسان ستاروں کی مانند ہوتے ہیں ۔اور ستارے کبھی آسمان سے نہیں ٹوٹتے اور کبھی ختم نہیں ہوتے ۔
اس لیے اکثر کہا جاتا ہے
کہ عظیم لوگوں کو یہ دنیا کے لوگ جب بھی کوئی گہرا دکھ دیں تو وہ لوگ گر کر کبھی نہیں بکھر جاتے بلکہ ان کو ان کی ماں کی دعا ایسے اپنی آغوش میں چھپا لیتی ہے جیسے کسی گرتے ہوئے گھونسلے کو وہ بوڑھی چڑیا روک تو نہیں سکتی لیکن اپنی اولاد کو اپنی آغوش میں چھپا لیتی ہے گھونسلے تو خدا پھر بنا دیتا ہے اپنی قدرت سے۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔

سینم سید اینڈ صارم العباد Wo Geschichten leben. Entdecke jetzt