سینم سید اینڈ صارم العباد

0 0 0
                                    

Episode ۔26
سینم اپنی ڈائری رات کو لکھتے ہوئے ۔
Doctrine of love??
😊
Doctrine of love ❤️
Love
Is not anything which is injected into your heart it is natural and unexpected emotional feeling.
Words of saneam ❤️

جب دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نئے  رشتے کے بندھن جیسے شادی  میں بندھنے والے ہوتے ہیں تو ایک فطرتی طور پر  برے انسان کے  کیا اثرات ہوتے ہیں  دوسرے انسان پر اگر وہ بے حد
اچھا انسان ہو تو؟
شادی ہے تو ایک دنیاوی کاغذی رشتہ جو لکھا تو آسمان پر ہی جاتا ہے لیکن  تمام رشتوں کی بنیاد بھی  ہے۔ جو کہ لڑکی کے والدین اس لڑکے اور اسکے خاندان پر کرکے اپنی سلطنت کی شہزادی اسے دیتے ہیں ۔
یہ رشتہ طے ہونا
ایک ایسا حساس مرحلہ ہے کہ یہ بات جیسے ہی شروع ہو لڑکی اور اسکے والدین کی نیند ہی اڑ جاتی ہے اس سوچ میں کہ وہ ہماری رانی کو خوش رکھیں گے بھی یا نہیں جیسا ڈرامہ اچھے ہونے کا یہ لڑکے والے رشتہ طے ہونے سے پہلے کرتے ہیں ۔پتہ نہیں بعد میں کیا تارے دیکھائیں گے ؟ اس لمحے لڑکی پر جو بیتتی ہے تو اس کی الگ ہی کہانی ہے کہ اس لڑکے کی تمام تر برائیاں اور نیت کا فطور اس لڑکی پر ایسے حاوی ہو جاتا ہے کہ اس کے والدین کی تو صرف نیند ہی ختم ہوئی ہوتی ہے لیکن لڑکی پر اس لڑکے کی تمام بدنیتی اس پر بوجھ پہلے سے بن جاتی ہیں کہ اسکی بھوک ختم سکون تو ویسے نہیں ہوتا یہ اس عظیم رشتے کی بد نیتی اس جو اس لڑکے کی طرف سے ہو تو وہ چھپائے نہیں چھپتی کہ یہ دو لوگوں کا ملاپ کا قدرتی طریقہ اس میں لڑکے کی برائیاں اور مخلص نہ ہونا لڑکی پر عیاں ہو جاتا ہے کسی استخارے سے پہلے ہی لڑکی کی اگر خوشی اور سکون ختم ہونے لگ جائے خود بخود تو سمجھ جائیں کہ لڑکا قدرتی طور پر برا انسان ہے جو اپکی بیٹی کو کبھی خوش نہیں رکھ سکتا ایسے میں اگر والدین اپنی بیٹی کے دل کا حال سن کر اس کو سمجھیں تو وہ اپنی بیٹی کو کسی حادثے سے بچا سکتے ہیں۔
کیونکہ دل کا سکون خدا کی طرف سے کسی کو ملتا ہے اور جب یہ سکون نہ ہو تو سب کو پتہ ہے کہ دل خدا کے رہنے کی جگہ ہے اور جب سکون نہ ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ خدا کی طرف سے اشارہ ہے کہ اس برے انسان سے دور رہا جائے ۔
کہ ایک ایسا رشتہ جو رحمت ہے اس میں دلی سکون نہ ہو تو اس میں ضرور کوئی چھپا ہوا نقصان ہے۔ کیونکہ لڑکے والوں کا تو کچھ نہیں جاتا وہ تو قدرتی طور پر مضبوط ترین ہوتے ہیں اور گھر بھی ان کا ہوتا ہے اس لحاظ جو  حساس اور قدرتی طور پر نازک لڑکی  مسافر ہو کر  آپکے گھر آتی ہے وہ کمزور ہوتی ہے مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتی اس لیے لڑکے کی ہر برائی اور اس کی نیت کا کھوٹ اس لڑکی کے دل کا سکون اور چہرے کی خوشی ختم کردیتا ہے کہ جب محافظ یعنی لڑکا  ہی مخلص نہ
ہو تو اس لڑکی کی زندگی کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔ جو صرف خدا کے سہارے پر والدین بھیجتے ہیں ۔
کہ
ہر لڑکی اپنے والدین کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے ۔
یہ ساری تکلیف ایک جملے میں ایسے بیان کی جا سکتی ہے جس کو زخم لگا ہوتا ہے اسے اسکی تکلیف اور نقصان کا پتہ ہوتا ہے۔
باقی جان سے پیارے رشتوں کی تکلیف الگ ہے۔ جہاں آگ لگی ہو وہی جگہ جلتی ہے ۔ اور باقی پورا جسم اس تکلیف میں سلگتا ہے ۔ جیسے ہمارے والدین ہمارے دکھ دیکھ کر سلگتے ہیں ۔

ابھی جاری ہے

سینم سید اینڈ صارم العباد Hikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin