قسط نمبر 16

19 2 0
                                    

وہ اپنے رائیٹنگ ٹیبل پر جھکے سی ایس ایس کی ایک کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا جب گھنٹی کی آواز سن کر دروازہ کھولنے گیا۔
آنے والا کوئی کورئیر تھا جو اسے ایک لفافہ تھمائے یہ جا وہ جا۔
لفافے پر چونکہ اسی کا نام درج تھا اس لیے اس نے پیکٹ کھولا لیکن اس میں موجود تصویریں اسے غضبناک کر گئی تھیں۔ وہ ناک کی سیدھ میں صنم کے کمرے کی طرف گیا اور بغیر اس کا دروازہ کھٹکھٹائے اندر اس کے بیڈ پر تصویریں پھینکنی۔ یہ ضروری کام تھا جو کل تم لیاقت کے ساتھ کر کے آئی تھی۔
صنم کا ایک رنگ آ رہا تھا ایک جا رہا تھا۔ اسے لیاقت سے یہ امید نا تھی۔
"بانی پلیز میری بات کا یقین کرو۔۔۔۔

"بس  ایک اور لفظ مت کہنا اب تک تم میری ڈھیل کا ناجائز فائدہ اٹھاتی رہی میں نے کچھ نہیں کہا لیکن اب بات میری عزت تک آ پہنچی ہے میں اپنی جان قربان کر سکتا ہوں لیکن عزت پر آنچ نہیں آنے دے سکتا"
"بانی پلیز معاف کر دو مجھے میں تمہیں بتا نہیں پائی  تصویریں آڈیشن کے لیے درکار تھیں اس لیے لیاقت بھائی کے ساتھ گئی تھی تھا اور میں جانتی تھی تم مجھے ایسا نہیں کرنے دو گے نا مجھے لیکر جاو گے۔"
"معاف ہی تو کردیا ہے میرا ظرف تو دیکھو تم سے تو ناراض بھی نہیں ہو سکتا۔"

"لیکن تمہیں پتا ہے تم ان لوگوں کی کیٹیگری میں آتی ہو جن کو معاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن  پھر نہ ہی ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے، اور نہ ہی دل صاف کیا جاسکتا ہے۔"
جانتی ہو میرا کبھی کبھی خود سے معافی مانگنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ انجانے میں میں اپنی ہی ذات کی نفی کرتا گیا اور اپنے ساتھ بہت بار ناانصافیاں کرتا
گیا۔

کس حد تک جانا ہے یہ کون جانتا ہے
کس منزل کو پانا ہے یہ کون جانتا ہے
دوستی کے دو پل جی بھر کے جی لو
کس روز بچھڑ جانا ہے یہ کون جانتا ہے ...
"بانی!" وہ تڑپ کر رہ گئی

"کل صبح صادق کے وقت تیار رہنا تمہیں بس تک چھوڑ آئے گا میرا ایک دوست آج سے  تم اپنے  فیصلوں پر خود مختار ہو۔ میں کبھی تمہیں نہیں روکوں گا
اس نے اسے سیالکوٹ سے لاہور جانے والی ایکسپریس بس کی ٹکٹ  اسے دی
کسی سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑوں گا کبھی تمہیں نقصان پہنچانے  کا کیا ایسا سوچوں گا بھی نہیں لیکن آج دیکھو تمہیں خود جہنم کی ٹکٹ دے رہا ہوں

جا معاف کیا تجھے اب جی لے اپنی مرضی کی زندگی
ہم محبت کے بادشاہ ہیں بے وفائوں کے منہ نہیں لگتے

وہ ظبط کے کڑے  مظاہرے کرتا اس پر ایک آخری نظر ڈال کر کمرے سے چلا گیا۔

_________________________________________



"مس کیا آپ شیکاگو کے ٹوریسٹ سپاٹس کے بارے میں جانتی ہیں؟"
"بلکل"

شہر کے اعلیٰ سطحی نظارے کے لیے آپ  ہینکوک بلڈنگ کے اوپر جائیں۔  یہ ولیس ٹاور (پہلے سیئرز) سے تھوڑا چھوٹا ہے ، لیکن یہ ایک بہترین سپاٹ ہے۔  نیز ، اگر آپ 360 ڈگری کا نظارہ نہیں دیکھ رہے ہیں تو ، آپ 96 ویں منزل پر (کاک ٹیل لاؤنج) 96 ویں منزل پر جا سکتے ہیں۔

آتش بقلم عینہ احمد (مکمل)Where stories live. Discover now