ڈے تھری

2.7K 150 97
                                    

ہاں رانجھے صاحب آپ کی کہانی کہاں پہنچی- المان بولا
وہ لوگ یونی میں اپنی مخصوص جگہ پر موجود تھے
یار کتنا عجیب نام ہے - موحد بات کو گول کر گیا
بھائی دیکھ اگر پٹنا نہیں چاہتا تو بول ورنہ پٹخ پٹخ کر ماروگا - المان نے آنکھیں نکالتے ہوئے کہا
اچھا منہ تو ٹھیک کر نا - موحد بولا
ایک بار پھر جواباً گھوری موحد کی منتظر تھی
مان گئی ہے وہ نکاح کے لیے جبرائیل کا میسج آیا تھا رات میں - موحد بولا
ارے مجے بھیی مججے ائے ہائے مججے (ارے مزے بھئی مزے آئے ہائے مزے) - المان پر رانجھا رانجھا کردی کا اثر سر چڑھ بول رہا تھا
بھولا ہے یہ سچ میں - ارحم بولا
بلکل صحیح - سعد نے بھی تاعید کی
جس طرح دوست پرائے ہوئے ہیں ابھی مجھے وہ ڈائیلاگ بولنا چاہیے
میں ہو اور میرے ساتھ بھی میں ہو (المان بلکل بھولے کے انداز میں بولا )
سب ہنسنے لگے
المان تم میرا ایک کام کرو گے آج - موحد نے کہا
یہ تم مجھے آرڈر دے رہے ہو - المان۔ نے آئبرو اٹھاتے ہوئے کہا 🤨
جی ہاں اور تم اپنی جان بچانے کے لیے یہ کام کروگے- موحد نے مسکراتے ہوئے کہا
اور میری جان کو کس سے خطرہ ہے - المان نے سوچتے ہوئے کہا🤔
حنین سے ! کیونکہ اگر میں نے اسے یہ دکھا دیا تو تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ کیا کرے گی - موحد یہ کہتے ہوئے اپنی بک سے وہ پیج نکالا جس پہ حنین کے پیارے پیارے نام لکھے ہوئے تھے جو المان نے کل  کلاس میں موحد کو لکھ کر دیے تھی
المان نے ہاتھ آگے کرتے ہوئے اس پیج کو جھپٹنا چاہا لیکن موحد سمجھ چکا تھا اس لیے اس نے وہ پیج اپنی طرف کرلیا
کام بتاؤ ۔ المان بولا کیونکہ اسکے علاوہ کوئی چارہ نا تھا
آج کا حنین کا گفٹ میں تمہیں دونگا وہ تم پہنچاؤ گے بغیر کسی گڑبڑ کے - موحد نے کہا
ٹھیک ہے - المان بولا
آئی ریپیٹ بغیر کسی گڑبڑ کے - موحد بولا
اوئے فوجی نہیں ہے تو بڑا آیا آئی ریپیٹ بغیر کسی گڑبڑ کے ہونہہ - المان نے منہ بناتے ہوئے موحد نقل اتاری
اسے ویسے بھی بہت بڑا صدمہ پہنچا تھا
گفٹ تمہیں ابھی کچھ دیر میں مل جائے گا
اچھا سنو تم سب میرے نکاح جان ڈالنا اوکے - موحد بولا
دیکھو تو کیسے بول رہا ہے شرم تو ہے ہی نہیں آج کل کے لڑکوں میں کتنے بد لحاظ ہوتے جارہے ہیں - المان نے بڑی اماں کی طرح موحد کو تمیز سکھانی چاہی
او ہو کون لحاظ کی بات کررہا ہے دیکھو - موحد نے کہا

ارے وہ دیکھو تمہاری چڑیل مطلب دلہن آرہی ہے - المان بولا باز آجائیں یہ تو ہونے سے رہا
----------------------
حنین جب یونی پہنچی تو موحد،ضحی،ارحم،سعد اور المان پہلے سے موجود تھے
اور وہ جب اس کی نظر المان پر پڑی وہ اسے دیکھ چکا اور اسکی شیطانی آنکھیں اسے سمجھا چکی تھی المان نے اسکا آج کے دن کیا حال کرنا ہے

آئیے آپ کا انتظار تھا
مجھے نہیں میرے یار کو تھا

المان نے اسکا استقبال کیا
المان بھیا آپ اتنی بکواس کیسے کرلیتے ہیں - حنین نے معصومانہ انداز میں سوال پوچھا
تمہارا اثر ہے - المان نے اطمینان سے کہا
بھییییا - حنین نے زور سے تقریباً چیختے ہوئے کہا
المان بس کردو - موحد بولا
ارے واہ جی واہ مطلب نکاح ہوا نہیں اور رنگ پہلے ہی دکھ رہا ہے - المان بولا
المان بھیا آپ نے کوئی ڈپلومہ تو نہیں کیا نا بکواس کرنے میں - حنین معصوم شکل بناتے ہوئے بولی
اور تم لوگوں نے کلاس نہیں لینی کیا ! چلو - حنین عائلہ اور ضحی پر غصہ دکھاتے ہوئے کہا
ہمیں کیوں ڈانٹ رہی ہو کلاس کا ٹائم نہیں ہو ابھی - ضحی نے کہا
کسی اور کا غصہ کسی اور پر نہیں نکالتے بلکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ موحد کی بات ادھوری رہ گئی
بلکہ جس پر غصہ ہو اسی کا سر پھاڑنا چاہیے - حنین نے کاٹ کھانے والے لہجے میں کہا
وہ چھوڑو مجھے تم سے ایک بات کرنی ہے بہت ضروری ہے تم نے جو کام کہا تھا نا اس کام کے بارے میں کچھ آئیڈیا ملا ہے - موحد بولا
کونسا کام - حنین نے پرسوچ انداز میں کہا
تم چلو بتاتا ہو - موحد بولا
اور حنین جلدی سے اٹھی تھی کیونکہ اگر کوئی کام اس نے کہا ہے موحد کو تو وہ صرف سعد والا معاملہ تھا اور اس معاملے میں وہ دیر کیسے کرسکتی تھی
ادھر ان دونوں کو ساتھ جاتے دیکھ کر باقی سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی تھی
موحد مجھ سے بہت کچھ سیکھ گیا ہے - المان کو صدمہ پہنچا تھا اسے آج دو بار جھٹکا لگا تھا
سعد المان کو تو بخار ہوگیا ہوگا چیک کر - ارحم بولا
یار چیک کیے بغیر شیور ہو میں کہ 104 تک تو ہوگا ہی - سعد مسکراتے ہوئے بولا
--------------------------

محبتوں کا دریا ✅Where stories live. Discover now