رشتوں کی مٹھاس

3.2K 170 33
                                    

جبرائیل نے اس کے لیے گفٹ لیے اور جب حنین بابا کے ساتھ انٹری ٹیسٹ کا پتہ کرنے گئی تھی تو جبرائیل کو ورک آؤٹ کرنے کا ٹائم مل گیا اور اس نے حنین کا کمرہ ڈیکوریٹ کیا اس میں نیچرل بیوٹی کی پینٹگ کو ایسا سجایا کہ کمرے میں پہلی نظر پڑنے والا بندہ یہ سمجھنے لگتا کہ جیسے  پہاڑ کے چھوٹے چھوٹے پیسز دیوار پر لگے ہو
اور ایک پینٹگ جو جبرائیل نے موحد  سے بنوائی تھی جو ایک خوبصورت سینری تھی جس میں سورج کی کرنیں ایک نہر کے پانی پر پڑتی ہے تو اس پر چمک نظر آتی ہے اس دریا کے اینڈ پر جبرائیل کے کہنے پر حنی لکھ دیا وہ بھی حنین کے کمرے میں لگوائی
((موحد یار مجھے پینٹنگ بنا دے ایک ! بہن کو گفٹ کرنی ہے میں نے ۔ اسنے فون کرکے موحد سے کہا
یار کسی صحیح آرٹسٹ سے بنوا نا میں تو شوقیہ بناتا ہو ۔ موحد نے اسے بتایا
جانتا ہو لیکن میری بہن کو قدرتی مناظر بہت پسند ہے اور تو انہیں بہت اچھے سے بناتا ہے تو تو کام سٹارٹ کر میں لینے آجاوگا ۔ جبرائیل نے حکم سناتے ہوئے کہا
اچھا سن میں نے ایک بنائی ہے نیچرل بیوٹی کی تو وہ لے جا ۔ موحد نے  حل پیش کیا
ہاں یہ ٹھیک ہے ۔ اسکے سائیڈ پر حنی لکھ دینا اور مجھے بھجوادینا اوکے ۔جبرائیل نے بخوشی آفر قبول کرتے ہوئے کہا
اوکے جناب پروفیسر صاحب جو حکم ۔ موحد نے ہنستے ہوئے کہا اور کچھ دیر بات کرنے کے بعد اس نے کال بند کردی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حنین جب گھر آئی تو بہت تھک چکی تھی وہ سیدھا اپنے کمرے کی طرف گئی جب اس نے کمرے کا دروازہ کھولا
اچانک اسے ایک زور دار  آواز آئی وہ بےاختیار ایک قدم پیچھے ہوئی
اور اندر جبرائیل کا قہقہہ گونجا اس نے جیسے ہی جبرائیل کی آواز سنی وہ اندر کی طرف بڑھی کہ اس کے ہاتھ میں پٹاخے دیکھ کر اس نے آنکھیں پھاڑ کہ جبرائیل کو دیکھا کہ اچانک اس کی نظر سامنے دیوار پر لگی پینٹگ پر پڑی اور وہ بے اختیار اس طرف بڑھ گئی اور وہ ستائشی نظروں سے اسے دیکھنے لگی اسے ایسا لگا جیسے یہ پہاڑ اسکے کمرے میں ہی ہےاس کے بعد اسکی نظر اس پینٹنگ پر پڑی جس میں پانی پر سورج کی کرنیں پڑی اسے یہ پینٹگ بہت زبردست لگی اور  جبرائیل اسے دیکھ کر مسکرارہا تھا وہ جانتا تھا کہ اسے قدرتی مناظر کتنے پسند ہے اور وہ جب پورے کمرے کو دیکھ کر جبرائیل کی طرف مڑی تو وہ مسکراکر اسے ہی دیکھ رہا تھا تو حنین اس کے پاس آئی اور اس کے گلے لگ کر اپنا مخصوص جملہ بولی
جبرائیل دنیا کا سب سے اچھا بھائی ہے اور وہ ہنسنے لگ گیا کہ پیچھے اسے بابا کی آواز آئی
یہ صرف اس گدھے کا پلان نہیں تھا میرا بھی اس میں حصہ ہے - حنین کے بابا بولے
بابا آپ تو ورلڈ کے بیسٹ بابا ہے ۔ اس نے جبرائیل سے ہٹ کر باب کے پاس جاتے ہوئے کہا
دھوکا ! اتنا بڑا دھوکا ہوا میرے ساتھ!  میں نے غلطی کردی آپ کو اپنا پلان بتا دیا ورنہ میں ثابت کردیتا کہ یہ سب صرف میں نے کیا ہے  ۔ اس نے دہائی دیتے ہوئے کہا اور وہ سب ہنسنے لگ گئے اس کے بعد ماما نے جو اس کے لیے بریانی بنائی تھی وہ کھائی ، باباکی جیب ہلکی کروا کہ بھائی سے اس کے تمام گفٹ جو اسے پروفیسر بننے پر دیئے تھے اس سے ڈبل قیمت وصول کرکے وہ پورے انہماک سے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ کی تیاری میں لگ گئی
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بھائی کیسا ہے آپکا میڈیکل کالج ۔ ضحی پچھلے دنوں یہ سوال بےشمار مرتبہ کرچکی تھی
ضحی میری پیاری گڑیا میرے ان جڑے ہوئے ہاتھوں کو دیکھو پلیز یار اور کتنا بتاؤ اپنے میڈیکل کالج کے بارے میں ۔ موحد نے میڈیکل کالج پر زور دیتے ہوئے کہا
یار کینٹین سے کلاسس تک سب بتا چکا ہو تمہیں اور سب سے بڑی بات تمہاری وہ دوست یار جو میرے دوست کی بہن ہے وہ بھی تو وہی جارہی ہے ۔ موحد نے چڑتے ہوئے کہا
جی ہاں اسی لیے ایڈمیشن لینے کاسوچا ہے میں آپ کے والے کالج  میں ورنہ تو !!!!!!۔  اس سے پہلے ضحی مزید کچھ کہتی موحد بول پڑا
بڑی مہربانی ہے ملکہ عالیہ کی ہمارے کالج پر ۔ موحد نے کہتے ہوئے ضحی کے سر پر چت لگائی
جی بالکل ۔ ضحی نے فخریہ انداز اپناتے ہوئے کہا اور موحد ہنستے ہوئے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
حریم  عنایہ نے بتایا کہ وہ کس فیلڈ میں جارہی ہے ۔ اس نے حریم سے پوچھا کیونکہ اس سے بات نہیں ہو پائی تھی کچھ دن سے

محبتوں کا دریا ✅Where stories live. Discover now