تحمُّلِ عشق قسط20

84 9 11
                                    

قسط 20
....................

دن اپنی رفتار سے گزر رہے تھے جیری کو اس کوٹھے پر آئے ایک مہینے سے زیادہ ہو گیا تھا اس دوران اُسنے اُس کوٹھے کے ہر ایک شخص کا ڈیٹا حاصل کر لیا تھا. یہاں پر موجود ہر شخص برے کاموں میں ملوث تھا.

اور اُنکے ہیڈ تھے . جیوری ، مبین اور ایک آدمی جو کہ ہفتے میں ایک بار یہاں پر آتا اور یہاں کا حساب کتاب لے کر جاتا جیری بہت جدّو جہد کے بعد بھی اُس شخص کو نہیں دیکھ پائی تھی

وُہ شخص کون تھا کہاں رہتا تھا اور اسکا مقصد کیا تھا کچھ نہیں پتہ لگا پائی اُس شخص کے بارے میں. بس اتنا جانتی تھی کہ یہ شخص ان سب کا سردار ہے......

اس ایک ماہ میں جیری نے بہت سی فائلیں اور بہت سے خفیہ لوگوں کا پتہ لگا لیا تھا حیرت کی بات یہ تھی جو ڈیٹا اسکو مسٹر ایکس کے بارے میں ملا اُسکے لیے نا قابلِ یقین تھا...

اسکو جو ڈیٹا ایک آفیسرز سے موصول ہوا اور جو ڈیٹا اسکو خود سے موصول ہوا اُس میں زمین آسمان کا فرق تھا..... انسپکٹر منیش جو کہ جیری سے کانٹیکٹ میں تھا اُسنے اپنی معلومات کے حساب سے جیری کو بتایا تھا کہ مسٹر ایکس کوئی تیس پینتیس سال کا بی جوان ہے جبکہ جیری نے جس مسٹر ایکس کو دیکھا وُہ ایک پچاس سال کا آدمی تھا.....

بات یوں تھی کہ کوٹھے پر چہل پہل تھی معمول سے ہٹکے سب اپنے اپنے کاموں میں لگے پڑے تھے آج کی رات کوٹھے پر مسٹر ایکس کی آمد تھی اور اس وجہ سے سب طوائفیں اپنی اپنی تیاریوں میں مہو مسٹر ایکس کو لبھانے کے انتظام میں سر دیے جٹی پڑی تھی.....

"آپی یہ لوگ اتنے خوش اور اتنی تیاریاں کیوں کر رہے ہیں؟ عمائمہ جو کہ جیری کے ساتھ کوٹھے پر راؤنڈ لگانے کی غرض سے نکلی تھی باہر کی چہل پہل کو دیکھ اُسنے جیری سے پوچھا....

"پتہ نہیں عمائمہ!! ہمیں بھی آج حیرت ہو رہی ہے کہ کیوں اتنی تیاریاں اس کوٹھے پر ہو رہی ہے آج؟ سوچتے ہوئے جیری نے اُن سب کو دیکھ کر کہا...

"آپی کوئی تو بات ہوگی نہ جسکی اتنی تیاری چل رہی یہاں پر ؟؟؟ اندازہ لگاتے ہوئے عمائمہ نے ایک بار پھر پوچھا۔۔۔۔

"ہاں کچھ تو بات ہے !! اُسکی تائید کرتے ہوئے جیری نے اپنے قدموں کی رفتار بڑھا دی... عمائمہ آپ روم میں جاؤ میں آتی ہوں! وُہ بول کر وہاں سے جیوری بیگم کے خواب گاہ کی طرف چل دی جبکہ عمائمہ کمرے کی طرف چل دی....

وُہ جب جیوری بیگم کی خواب گاہ کے باہر پہنچی تو اندر سے اسکو آواز سنائی دی....

"جی مسٹر ایکس مال بہت اچھا ہے ! ہاں !!! آپکی توقع کے مطابق بہت اعلیٰ .... ہاں آج بلکہ ابھی کُچّھ دیر میں چہلم کا میلہ لگ جائے گا.. جس میں سب سے زیادہ پیسہ ہمیں ایک لڑکی سے موصول ہوگا....

تحمُّلِ عشق ( Complete ✅✅)Where stories live. Discover now