تحمُّلِ عشق قسط18

81 9 2
                                    

قسط 18
...................

وہ جلدی سے اٹھی تھی اپنے ہر کام کو نبطا کر اب اُسکا ارادہ یونی جانے کا تھا... اُس دن کے بعد جب سے سعد صاحب اور اُسکی آخری تکرار ہوئی تھی اُسکے بعد سے آج اُسکا پہلا دن تھا یونی میں....

جب وہ یونی سے آخری بار روتے ہوئے نکلی تھی اُس وقت اُسنے قسم کھائی تھی کہ کبھی وُہ اُس جگہ پر قدم نہیں رکھے گئی جہاں سے اُس منہوس شیطان کا سایہ پڑتا ہے...

پر اسکو کیا معلوم تھا کہ جو چیز مقدر میں لکھ دی جائے وُہ ہو کر ہی رہتی ہے.. اتنی جلدی وُہ دوبارہ یہاں آئے گی کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا اُسنے...

ہلکا ہلکا موسم تبدیل ہو رہا تھا.. یہ موسم تبدیل ہونا اس بات کا پتہ دے رہا تھا کہ سردیوں کی آمد شروع ہو چکی ہے.. کھلی کھلی چمکدار دھوپ ، آسمان میں ٹھندی ٹھندی ہوائیں کا جھونکا اسکو آج بہت اپنا اپنا اور بھلا سا لگ رہا تھا...

لال کرتی کے ساتھ بلیو جینز پہنے بالوں کو کھلا چھوڑ ہوا تھا.. ہلکے سے میکپ میں وُہ آسانی سے ہر کسی کا دل مُٹھی میں قید کر سکتی تھی...

اُسکا دل تو حجاب لینے کو کر رہا تھا لیکن ابھی وُہ حجاب نہیں لئے سکتی تھی.. خیر اللّٰہ مالک !! "ویسے جیری غلط بات ہے یہ تیری اللّٰہ سے ڈرنا چاہیے نہ تُجھے .." اُسکے ضمیر نے اسکو لتاڑا....

"پر میں کیا کروں ؟ اُسنے منہ خود ہی بصور کر ضمیر سے جواب مانگا تھا.... "تُو حجاب لے لیں دیکھا جائے گا جو ہوگا .... ضمیر نے جلدی سے جواب دیا جس پر جیری کا دل ایک دم پرسکون ہو گیا تھا.....

اب وہ آئینے کے سامنے کھڑی حجاب لے رہی تھی جب سمعان احمد روممیں ایا جیری نے ایک نگاہ اُس پر ڈالی اور اسکو نظرانداز کرتی حجاب ٹھیک کرنے لگی.. سمعان نے گاڑی کی چابی اٹھائی اور جلدی آنے کہ بول کر وہاں سے نکل گیا.. "کدّوں کہی کا ہہہہ !! بڑبڑاتی ہوئی سامان اٹھاتی باہر نکل آئی تھی ..

جب وہ پورچ میں آئی تو سمعان نے گاڑی سٹارٹ کی ہوئی تھی.... اُسنے جلدی سے فرنٹ ڈور کھولا اور جیری کے سر تا پا اور نظر ڈالی تھی... وُہ ابھی گاڑی سٹارٹ کرتا کہ کچھ یاد آنے پر ایک دم رُکا اور جیری کے جانب گھوما تھا....

"میں نے نکاح کی رات کو تمہیں جو گفٹ دیا تھا وہ پہن لیا کیا ؟ بھانویں اچکا کر پوچھا گیا... جیری نے نا سمجھی سے گردن نا میں ہلائی تھی.... اسکو تو یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ پوچھ کیوں رہا ہے ؟

ایک دم سمعان کے چہرے کے ایکسپریشن بدلے تھے .. وُہ غصے سے گاڑی کا فرنٹ ڈور کھولتے باہر نکلا اور اندر کے جانب اپنے اپارٹمنٹ میں چلا گیا جیری نے اسکو حیرت سے جاتا ہوا دیکھا تھا... قریب تین منٹ میں محترم جناب سمعان احمد صاحب کی آمد ہوئی تھی جیسے گیا تھا ویسے ہی گاڑی میں آ کر بیٹھا اور زور سے دروازہ بند کرتے ہوئے بولا ...

تحمُّلِ عشق ( Complete ✅✅)Where stories live. Discover now