تحمُّلِ عشق قسط19

67 11 12
                                    

قسط19
........................

"ہہہہہہ ! بول تو ٹھیک رہی ہو تُم .... وُہ خاتون اُسکے اس اس مشورے سے متفق نظر آ رہی تھی.. ہلکی سی مسکراہٹ جیری کے چہرے پر رینگ گئی.. جسکو با وقت اُسنے چھپایا تھا..

طویل خاموشی کے بعد جیری نے بولنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ... " جیوری اتنا کیا سوچ رہی ہو .. ارے میرا مشورہ ہے کہ تمہیں ہاں کرنی چاہیے کیونکہ وہ لڑکی تمہارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی.... مبین چھن چھن کرتے ہوئے آئی تھی اُسکی آواز پر جیری نے پلٹ کر دیکھا .... تیس پینتیس سال کی یہ پتلی خوبصورت عورت جسکا بناؤں سنگھار بلکل نئی نویلی دلہن والا تھا... وُہ چلتی ہوئی جیوری کے برابر میں بیٹھ گئی تھی...
اور جیری کو دیکھتے ہوئے جیوری سے گویا ہوئی...

تُم اچھے سے جانتی ہو چہلم کے میلے میں بڑے بڑے رئیس زادیں آتے ہیں اور اُنکی ڈیمانڈ خوبصورت لڑکیوں کی ہوتی ہے... اس وقت ہمیں لڑکیاں نہیں مل پا رہی.. کیونکہ ہاتھ پاؤں دھو کر پولیس ہمارے پیچھے لگی پڑی ہے

"اور اس وقت چہلم کا میلہ زیادہ دور نہیں ہے اور لڑکیاں ہمارے پاس ہے بھی نہیں اس لیے آج تُم اُس لڑکی کو پیش نہ کرو ." مبین بیگم نے جیوری سے کہا تھا....

"ٹھیک ہے ! جیوری بیگم نے ہامی بھر لی تھی.. جیری کی توقع کے مطابق ابھی تک سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے...

"ہہہہ ! اللہ بس ایسے ہی کامیاب کرتا رہے .. اچھا ہے ابھی زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی خیر مجھے بہت جلد ان سب کا ڈیٹا چیک کرنا ہوگا..." وُہ آہستہ سے سر پر ہاتھ پھیرنے ہوئی خود میں ہی بڑ بڑائی تھی..

"میں چلتی ہوں !! وُہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی تو مبین بیگم نے اب اُسکا جائزہ لیا تھا.... "تو آپ ہے وُہ خوبصورت دوشیزہ .... اوپر سے نیچے تک اُسکا جائزہ لے کر مبین نے پوچھا جس پر جیری مسکرا دی.....

"جی ! مسکرا کر جواب دیا گیا... "ویسے حسن تو بڑا کمال کا ہے تیرا .. ایک ایک ساتھ کئی کو قابو کر سکتی ہو تُم .... ستائش نظروں سے مبین بیگم نے اُس سے کہا تھا... ایک دم جیری کا فیس ایکسپریشن بدلے تھے جنکو اُسنے ایک لمبی سانس بھر کر بھرپور طریقے سے کوشش کی تھے...

ہاتھوں کی مٹھیاں بھینچ لی گئی تھی ... "ہاں کر سکتی ہوں لیکن میں یہاں کے مردوں سے نہیں .... گھورتے ہوئے اُسنے مبین بیگم کو جواب دیا ایک ایک لفظ چبا کر ادا کر رہی تھی وُہ......

"پھر کہاں کے مردوں سے دل لبھانے کا ارادہ رکھتی ہو؟ مبین بیگم نے اُسکی انوکھی خواہش پر مسکرا کر پوچھا...........

"مسٹر ایکس !!! چہرے پر سختی سجائے اُسنے جواب دیا اور اُسکے اس جواب پر سب غوطہ زن تھے........

تحمُّلِ عشق ( Complete ✅✅)Where stories live. Discover now