part::19

1.2K 73 26
                                    

قسط نمبر: انیس

(15 دن بعد)

( ملک ہاؤس ویران پڑا تھا ہو سب پریشان تھے
ذولفقار صاحب اپنی بچی کے غم میں ہسپتال جا پہنچے تھے ان کی طبعیت سنبھل نہیں رہی تھی
رباب اور وجاہت کی تو ساری زندگی ختم ہو گی تھی
حسنین اکلوتی بہن کے کھو جانے سے بے حد پریشان تھا
مریم اکلوتی دوست کہ مل جانے کیلئے دن رات دعا کر رہی تھی۔۔۔

ذیشان نے دن رات ایک کر دیا تھا وہ بے حد پریشان تھا مگر عنایہ مل نھیں رہی تھی۔۔

شاہدہ بیگم اپنی بچی کیلئے پریشان تھی اور باپ کی خراب حالت دیکھ کر بلکل ہی ٹوٹ گئ تھیں۔۔

"عامر،ہاشم اور احسان اکلوتی کزن کے کھو جانے سے افسردہ تھے۔۔۔

ایسے میں ایک انسان تھا جو نا دن کو گھر آتا تھا نا رات کو
جس کے دن اور راتیں سڑکوں پر گھومتے گزر جاتے تھے
اپنی عنایہ کو تلاش کرتے عنایہ کا لکی تھک جاتا تھا مگر ہمت نہیں ہارتا تھا)

( ملک ہاؤس کے لاؤنج میں گھر کے افراد بیٹھے تھے کہ لاونج میں عمران داخل ہوتا دکھائی دیا

وجاہت اور رباب کے تو دن رات ہسپتال میں گزر رہے تھے۔۔۔۔)

"اسلام و علیکم کیسے ہو آپ سب؟؟؟

( عمران نے لاؤنج میں داخل ہوتے زور دار آواز میں سلام کیا تھا مگر کسی نے جواب نہیں دیا تھا)

" کیا ہو گیا سب کو ایسے منہ لٹکا کر کیوں بیٹھے ہو سارے؟؟؟؟

( کسی نے کوئی جواب نھیں دیا تھا
مگر احسان خاموشی سے عمران کا ہاتھ تھامے اسے ایک کمرے میں لے گیا تھا
باقی سب خاموشی سے اسے جاتا دیکھ رہے تھے)

' حسنین یار کچھ کھا لے تو نے کل سے کچھ نھیں کھایا۔۔۔۔

( عامر نے کھانے کی پلیٹ حسنین کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا)

' کچھ نھیں کھانا مجھے .مجھے میری بہن لا کر دو نا جانے کہاں ہو گی میری گڑیا کس حال میں ہو گی ایک بار میری بہن مل جائے میں اسے چھپا لوں گا اس دنیا سے بھی دور رکھوں گا بہت دور میری معصوم بہن کو دور کر دیا اس ظالم دنیا نے کوئی اتنا ظلم کیسے کر سکتا ہے میری پھول جیسی بہن کو ہم سے دور کر دیا میں کیسے کچھ کھا لوں عامر پتہ نھیں میری عنایہ نے کچھ کھایا ہو گا کہ نہیں۔۔۔۔

( حسنین عامر کے گلے لگ کر رو دیا تھا
رونے کے علاؤہ اور کچھ نہیں بچا تھا ان سب کے پاس۔۔۔۔)

" یہ یہ احسان کا کیا بول رہا ہے عنایہ کدھر ہے کہاں ہے وہ۔۔۔

( عمران کچھ دنوں کیلئے لاہور گیا تھا اس لئے وہ عنایہ کی گمشدگی سے واقف نھیں تھا بلکہ عمران کی ساری فیملی ہی اس خبر سے ناواقف تھی)

" یار یہ کیا بول رہا ہے عنایہ کہاں گئ یہ بول رہا عنایہ اغواء ہو گئ ہے؟؟؟؟ کوئی بتاتا کیوں نھیں مجھے؟؟؟؟

نادان محبت!Where stories live. Discover now