part:12

1.2K 74 18
                                    

قسط نمبر: باره

" آپ نے کیوں اجازت دی وجاہت عنایہ اور حسنین کو مری جانے کی؟

" بچوں کو گھومنے جانا تھا میں نے اجازت دے دی اس میں غلط کیا ہے؟؟؟؟

" اگر گھومنے جانا تھا تو فیملی کے ساتھ چلتے نا ہم جاتے ساتھ اکیلے کیوں گئے؟؟؟؟

" احمد کے ساتھ گئے ہیں وہ....

( وجاہت نے احمد پر شور دیتے ہوئے کہا)

" ہاں تو فیملی کے ساتھ جاتے۔۔۔۔۔

" احمد بھی ان کی فیملی میں سے ہی ہے۔۔۔۔۔۔

" میں نہیں مانتی اسے فیملی ممبر۔۔۔۔۔

" تمھارے ماننے نا ماننے سے کچھ نہیں ہوتا وہ میرا بھائی ہے۔۔۔۔۔۔

" پوری زندگی تو آپ کو بھائی کی یاد نا آئی اب میرے بچوں کو برباد کرنے کیلئے اس کے پاس بھیج دیا۔۔۔۔۔

" ہاں میں مانتا ہوں کہ میں نے پوری زندگی اپنے بھائی اور باپ کو نہیں پوچھا لیکن اب اگر اللہ نے مجھے ہدایت دے دی ہے میرے دل میں میرے بھائی کیلئے محبت پیدا کر دی ہے تو کیا میں اب بھی ہدایت یافتہ نا بنو؟؟؟ اور ہاں رباب یاد رکھنا کہ مجھے میرے باپ بھائی سے دور کرنے والی بھی صرف تم ہی تھی۔۔۔۔۔

" آپ بچے نھیں تھے کہ جو میں نے بولا وہ آپ نے کر دیا۔۔۔۔۔۔۔

" ہاں میں پاگل نھیں تھا بیوقوف تھا بلکہ مجھ جیسے سارے مرد ہی بیوققف ہوتے ہیں جو تم جیسی لڑکیوں کے پیچھے لگ کر اپنے ماں باپ کو چھوڑ دیتے ہیں اپنی جنت کو دور کر دیا میں نے خود سے تمھاری وجہ سے اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو گیا صرف تمھاری وجہ سے۔۔۔۔۔۔

" میں نے کیا کیا ہے ؟؟؟

( رباب چلائی تھی)

" وہ تم ہی تھی نا اس رات جس نے مجھے قسم دے کر روک لیا تھا اگر تم نا روکتی تو ہو سکتا آج میری ماں زندہ ہوتی۔۔۔۔۔

" ٹھیک ہے میری غلطی تھی مجھ جیسی تمام لڑکیوں کی غلطی ہوتی ہے جو بیٹوں کو ماں باپ سے دور کرتیں ہیں مگر کیا بیٹوں میں عقل نہیں ہوتی جو کل کی آئی لڑکی کیلئے اپنے ماں باپ کی برسوں کی محبت اور شفقت کو بھول کر ان کو گھر سے ہی نکال دیتے ہیں میں مانتی ہوں کہ مجھ جیسی لڑکیوں کی غلطی ہوتی ہے تو کیا آپ لوگوں کی غلطی نہیں ہوتی جو ماں باپ کو ذلیل کرواتے ہیں۔۔۔ پتہ ہے وجاہت مجھے لگتا ہے ساری غلطی آپ لڑکوں کی ہی ہوتی ہے کیونکہ ہم لڑکیاں تو آتی ہی اس لئیے ہیں کہ آپ کے گھر والوں کو الگ کر دیں آپ کو برباد کر دیں مگر آپ لوگ کیوں چھوڑتے ہیں ان کے پیچھے لگ کر کیونکہ آپ لوگوں کے اپنے دلوں میں بھی کھوٹ ہوتا ہے آپ لوگوں کو اپنے ماں باپ سے محبت ہی نہیں ہوتی۔۔ اب بولیے نا وجاہت اب آپ چپ کیوں ہیں؟؟؟؟

" وجاہت صاحب آج بلکل خاموش تھے ان کی بیوی نے ان کو لاجواب کر دیا تھا ان کے پاس بولنے کو کچھ نہیں تھا آج ان کی بیوی نے ان کی سوچ کو ایک نئ طرف موڑ دیا تھا)

نادان محبت!Where stories live. Discover now