part:17

1.2K 70 18
                                    

قسط نمبر :سترہ

( آج پھر دو ہیولے بیٹھے باتیں کرنے میں مصروف تھے)

" کیا سوچ رہی ہو ؟؟؟؟

" سوچ رہی ہوں آپ سے دور ہو کر کیسے رہو گی میں۔۔۔۔۔

" تم نے کیوں ہونا ہے دور مجھ سے؟؟؟؟

" پتہ نہیں مجھے ایسا لگتا ہے کوئی مجھے دور کر دے گا آپ سے۔۔۔۔۔

" کوئی ہمیں دور نھیں کر سکتا کبھی بھی۔۔۔۔

" آپ کو اتنا یقین کیسے ہیں؟؟
( لڑکی نے لڑکے کے کندھے پر سر رکھتے ہوئے پوچھا تھا)

' کیونکہ مجھے میرے پیار پر یقین ہے۔۔۔۔۔۔

' اتنا پیار کرتے ہیں مجھ سے آپ؟؟؟؟

" اپنی جان سے بھی ذیادہ۔۔۔۔۔

" مگر آپ کو تو اپنی ڈیوٹی سے محبت ہے نا؟؟؟ میں تو کہیں نھیں تھی آپ کی زندگی میں۔۔۔۔

" لڑکا مسکرایا تھا)
تم ہو تو میری سانس چل رہی ہے۔۔۔۔

" اور اگر میں نا رہوں؟؟؟؟

" تو میں بھی نہیں رہو گا۔۔۔۔۔

" ایسا نھیں بولتے۔۔۔۔
( لڑکی نے لڑکے کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا تھا)

" لیکن مجھے جانا پڑے گا آپ سے دور ہاں مجھے جانا پڑے گا۔۔۔۔۔
( اچانک سے لڑکی کی آنکھوں کی چمک ماند پڑ گئ تھی)

" نھیں تم نھیں جاؤ گی مجھے چھوڑ کر۔۔۔۔۔

" مجھے جانا ہی پڑے گا شاید ہم کبھی ایک نھیں ہو سکتے۔۔۔۔۔

" نہیں۔۔۔۔۔

( لڑکی جھٹکے سے اپنا ہاتھ لڑکے کے ہاتھ سے نکالتی ہے اور لڑکے سے دور بھاگنا شروع کر دیتی ہے)

" کہاں جا رہی ہو تم عنایہ؟؟؟

( آج ان ہیولے کے چہرے واضح نظر آ رہے تھے ذیشان عنایہ کو پکارتا رہا تھا اور عنایہ ذیشان سے دور ہوتی جا رہی تھی)

" یا اللہ
( یہ کیسا خواب تھا کیا تھا یہ سب میں کہاں جا رہی ہوں میں اور ذیشان وہ کیوں روک رہے تھے مجھے کیا ہونے والا ہے اب۔ پہلے ذیشان دور جاتے تھے اور آج میں مطلب پہلے ذیشان دور ہو گئے اور اب یا اللہ پلیز اب نہیں کچھ نہیں اب میں کسی کی دوری برداشت نہیں کر سکتی پلیز اللہ پاک اب پلیز اور کچھ نہیں پلیز اللہ پاک پلیز۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

" ماما میں کالج جا رہی ہوں۔۔۔۔

" ارے عنایہ رات دیر تک جاگتی رہی ہو آج چھٹی کر لو۔۔۔۔۔۔

" نھیں ماما پھر اگلے ہفتے چھٹیاں ہو جائے گی چاچو کی شادی کیلئے اب آج جانا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔

" لیکن میری جان۔۔۔۔۔

" ماما میں جلدی آ جاؤ گی۔۔۔۔۔

" اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔۔

نادان محبت!Where stories live. Discover now