part:13

1.1K 57 15
                                    

قسط نمبر : تیرہ

"ہیلو مریم

" عنایہ عنایہ کدھر تھی تم عنایہ تم نے مڑ کر دوست کی خبر بھی نا لی۔۔۔۔

" مریم پلیز یار رونا بند کرو کیوں رو رہی ہو کیا ہو گیا میری جان کو؟؟؟؟

" عنایہ تم کہاں تھی؟؟؟

" یار میں گاؤں تھی پھوپو کے گھر کیا ہو گیا مریم کیوں رو رہی ہو پلیز کچھ تو بتاؤ۔۔۔۔۔

" عنایہ مامی جان بہت بڑا ظلم کر رہی ہے مجھ ہر۔۔۔۔

( مریم نے پھر سے رونا شروع کر دیا تھا)

" مریم کیا کر رہی ہے تمھاری مامی اب کیا کرنا چاہتی ہے وہ۔۔۔۔۔

" عنایہ وہ مجھے بیچ رہی ہے پچاس ہزار روپے میں۔۔۔۔۔

( مریم نے عنایہ کے سر پر بم پھوڑا تھا)

" کیا دماغ ٹھیک ہے تمھاری مامی کا۔۔۔۔۔

" عنایہ تمھیں اللہ کا واسطہ مجھے بچا لو اس جہنم سے نکال لو مجھے کسی طرح پلیز عنایہ میں ہاتھ جوڑتی ہوں تمھارے آگے۔۔۔۔

" مریم مریم میں کچھ نھیں ہونے دوں گی تمھیں میں وعدہ کرتی ہوں مگر پلیز تم چپ کر کہ مجھے پوری بات تو بتاؤ۔۔۔۔

" عنایہ مجھے بچا لو میں مر جاؤں گی عنایہ۔۔۔۔

" مریم کچھ نہیں ہو گا میں آؤ گی ایک دو دن تک تمھارے گھر۔۔۔۔۔

" نھیں عنایہ کل میرا نکاح ہے۔۔۔۔

" کیا اتنی جلدی نکاح۔۔۔

( عنایہ چلائی تھی)

"ہاں عنایہ اور تمھیں پتہ جس کو مجھے بیچ رہے ہیں اس کے پہلے پانچ بچے ہیں۔۔۔۔۔

" کیااااااا دماغ خراب ہو گیا ہے تمھارے ماموں مامی کا۔۔۔۔۔

" عنایہ پلیز کچھ کرو۔۔۔۔۔

" مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا مریم۔۔۔۔

" عنایہ اللہ کے بعد تم میرا آخری سہارہ وہ بس مجھے یہاں سے نکوا دو پھر میں کہیں بھی چلی جاؤں گی۔۔۔۔۔۔

" مریم تم رونا بند کرو میں شام تک تمھارے گھر آتی ہوں پلیز رونا نہیں اور انتظار کرنا میرا۔۔۔۔

" ٹھیک ہے عنایہ میں بس رکھتا انتظار کرو گی۔۔۔۔

" خیال رکھنا اپنا۔۔۔۔۔

" اللہ حافظ۔۔۔۔

( مریم نے آنکھیں موند لیں تھیں اور آنکھیں بند کرتے ہی کوئی مسکراتا ہوا اس کے سامنے آ کھڑا ہو گیا تھا)

" اففففف لکی آپ میری کال کیوں کاٹ رہے ہیں۔۔
پلیز لکی کال ریسیو کر لیں۔۔۔۔

" نہیں اٹھا رہیں کیا کروں میں اللہ پاک اب کیسے بچاؤ مریم کو۔۔۔۔

نادان محبت!Where stories live. Discover now