Chapter 19 📌

353 119 42
                                    

تم خوش ہوں ؟؟؟ وہ بغور اسے دیکھتے ہوۓ بولا۔۔۔
کیونکہ وہ جانتا تھا کہ طوبا اسے پسند نہیں کرتی۔۔۔ مگر اس کے باوجود وہ خاموش تھی... (اب تک)

کچھ سوالوں کے جواب نہ ہی جانو تو تمہارے حق میں بہتر رہے گا۔۔۔ رکھائی سے جواب دیتی وہ وارڈروب سے کپڑے نکال کر واش روم میں چلی گئی...

وہ کیا سمجھتا ہے ایک رات میں ایک سال کی اذیت بھول جائیں گی... اس کی آنکھیں جل رہی تھی۔۔۔ کبھی کبھی انسان اس کفیت میں چلا جاتا ہے جب الفاظ بے معنی ہو جاتے ہیں... بے بسی اتنا زیادہ ہوتی ہے کہ تکلیف کا اظہار کرنا اپنی توہین کرنے کے مترادف لگتا ہے۔

پچھلی رات صرف احمد فراز ہی بولتا رہا تھا۔۔ وہ بالکل خاموش رہی تھی. جب کچھ کہنے کا فائدہ ہی نہ رہا ہو تو خاموشی ہر کفیت کو ڈھانپ لیتی ہے۔۔۔

جب وہ واپس آئی تو احمد فراز گہری نیند سو چکا تھا۔ طوبا خالی آنکھوں سے کچھ دیر اسے دیکھتی رہی۔۔۔

اس کا چہرہ مطمئن اور پر سکون تھا۔ غلط انسانوں کے
چہرے اتنے پر سکون بھی ہو سکتے ہیں؟؟؟ جب تک اسے نیند نہیں آئی وہ اس بارے میں سوچتی رہی...🤔

اگلے دن گیارہ کے اس کی آنکھ کھلی... وہ کسل مندی
سے آنکھیں ملتی ہوئی اٹھی. تھوڑی دیر بعد وہ بیڈ روم
سے نکل کر لاؤنج میں آئی۔۔۔

لاؤنج کے ساتھ کچن تھا۔ ایل کی شیپ میں کچن اتنا
بڑا تو نہیں تھا۔ مگر نہایت نفیس اور جدید طرز پر بنا
ہوا تھا۔۔۔

اس نے ہاتھ کی مدد سے جمائی روکتے ہوئے فریج کا دروازہ کھولا... فریج میں روز مرہ استعمال کی تقریباً ہر چیز پڑی تھی۔۔۔

طوبا نے نوٹ کیا کہ فریج کے ساتھ کچن بھی بہت صاف ستھرا ہے... ایک ایک چیز سلیقے سے رکھی ہوئی تھی۔۔۔

اس نے دودھ نکال کر اپنے لیے چائے بنائی اور ایک انڈا بھی بوائل کیا... طوبا نے چائے اور انڈا وہیں کچن میں بیٹھ کر ختم کیا۔۔۔

اس کے بعد پورے گھر کو پہلی بار تفصیل سے دیکھا۔۔۔

اس کے بعد پورے گھر کو پہلی بار تفصیل سے دیکھا۔۔۔

Oops! This image does not follow our content guidelines. To continue publishing, please remove it or upload a different image.

سب سے پہلے ڈرائنگ روم تھا... پھر دو بیڈ روم تھے۔۔۔
درمیان میں چھوٹی سی راہداری تھی۔۔۔

لاؤنج اور کچن گھر کے آخری کونے میں تھے اور سب سے آخر میں ایک چھوٹا سا لان بھی تھا۔ وہ لاونج سے دروازہ کھول کر لان میں آگئی...

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now