Chapter 14 🌀

351 120 59
                                    

طوبا کے گھر سے ہو کر احمد فراز ، پوش علاقے کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔۔۔

یہ گھر اس کے دوست نے وقتی طور پر اسے رہنے کے لیے دیا تھا۔ جب احمد فراز جیل سے بھاگا تو سب سے پہلے اس نے راشد سے مدد مانگی تھی۔۔۔

راشد کے ساتھ اس کی دوستی بہت دلچسپ انداز میں
ہوئی تھی... یہ ان دنوں کی بات ہے جب احمد فراز نے نوٹ کیا کہ ایک فقیر مسلسل اس کے پمپ پر آرہا ہے۔

بظاہر یہ نارمل بات تھی کیونکہ اکثر مانگنے والے چکر لگاتے رہتے تھے۔ مگر احمد فراز کو وہ بھکاری کچھ مشکوک سا لگا تھا۔🤨

ایک رات ڈھائی بجے اس نے اسے بلاوجہ اپنے پمپ پر گھومتے دیکھا تو اپنے بندے کو کہا کہ اسے پکڑ کر میرے پاس لے آؤ...

احمد فراز نے جب اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ روایتی
بھکاریوں کی طرح جواب دینے لگا... مطمئن نہ ہونے پر احمد فراز نے اسے کمرے میں بند کر دیا۔۔۔

دوسری صبح ناشتہ کروا کے اس شرط پر چھوڑا کہ آئندہ اس پمپ کے قریب نہیں بھٹکنا...
اس واقعے کے کچھ دن بعد !!!

ایکسکیوز می !!! مجھے اس کلر کے جٗوتے چاہیں ۔۔۔

احمد فراز جوتے کی دکان پر اپنے لیے جوتے پسند کر کے انہیں ڈبے میں پیک کروا رہا تھا...

جب پیچھے سے یہ آواز آئی... تو احمد فراز نے چونک کر
دیکھا۔ تقریبا اٹھائیس انتیس سال کا ایک چاک و چوبند
نوجوان احمد فراز کے جوتے کو یوں دلچسپی سے دیکھے جا رہا تھا۔۔۔ جیسے پہلی نظر میں ہی یہ جوتے اسے پسند آگئے ہوں...

"سوری سر اس کلر میں صرف یہی ایک ہی تھا، آپ کوئی اور کلر دیکھ لیں" سَیلز مَین نے معذرت کرتے ہوئے کہا.۔۔

اٹِس اوکے 🙁 مگر مجھے یہی کلر پسند تھا. نوجوان نے پسندیدگی سے احمد فراز کے خریدے گئے جوتے کو دیکھتے ہوئے کہا اور واپس جانے لگا۔۔۔

اگر آپ کو پسند ہیں تو آپ یہ لے سکتے ہیں. احمد فراز نے اسے پکار کر فراخدلانہ انداز میں پیشکش کی۔ 😇

وہ بے یقینی کے انداز میں واپس مڑا... مگر یہ تو آپ خرید چکے ہیں. ہاں مگر اب میں اپنی مرضی سے آپ کو دے رہا ہوں...

وہ تو ٹھیک ہے مگر اچھا نہیں لگ رہا کہ میں آپ کی پسند پر ڈاکا ڈالوں... وہ ابھی بھی ہچکچا رہا تھا۔۔۔😳

رکھ لے یار ایک جوتے کی تو بات ہے کونسا میں دکان اٹھا کے دے رہا ہوں. احمد فراز ہلکے پھلکے انداز میں بولا۔۔۔

وہ مسکرا کر وَالِٹ سے پیسے نکالنے لگا۔۔۔ 😄

لگتا ہے کسی نے آپ کو یہ نہیں بتایا کہ گِفٹ کے پیسے نہیں لۓ جاتے۔ 🙂 احمد فراز اپنائیت سے اس کا والٹ بند کر کے اس نوجوان کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر کے چلا گیا۔۔۔

یہ حادثاتِ محبّت (Completed) ✔✔✔Where stories live. Discover now