❣غازی❣(Episode 14)

95 14 17
                                    

"تو یہ تعلق تھا میرا آپ سے' لیکن آپ نے چھپایا کیوں؟"

پریشے ذیشان کے کمرے موجود تھی. اور بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ذیشان کی بچپن کی تصویر کو گھورتے ہوئے بولی. پھر پورے کمرے کا جائزہ لینے کے بعد دروازہ آرام سے بند کرتی باہر نکلی. تبھی اس کو ہلکی سی آواز سنائی دی. جیسے کسی کے قدموں کی آواز ہو. باہر نکل کر اس نے کمرے کے ارد گرد چور نظروں سے دیکھا. وہاں کسی کو نہ پا کر اپنا اٹکا سانس بحال کیا. اور جلدی سے سیڑھیوں کی طرف بڑھ گئی. جبکہ کسی نے علی کے کمرے کی کھڑکی(جو ذیشان کے کمرے کے سامنے کھلتی تھی) میں موجود اپنا کام بخوبی سر انجام دیا تھا.

**************

وزیرستان شمائلی پاکستان کا ایک قبائلی علاقہ ہے. جو شمائلی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان پر مشتمل ہے. 1893 تک وزیرستان انگریز حکومت سے الگ ایک آزاد قبائلی علاقےکے طور پر رہتا آیا ہے. 1947میں جب پاکستان وجود میں آیا تو وزیرستان بھی اس میں ضم ہو گیا.
یہاں پر بنادی طور پر دو قبائل رہتے ہیں. مثلاً "محسود" اور "وزیر" قبائل. 1895 تک وزیرستان کے تمام امور بنوں کے ڈپٹی کمشنر کنٹرول کرتے تھے. جو انگریز حکومت کے ساتھ کچھ اختلافات کی بنیاد پر اپنے عہدوں سے مسترد ہو گئے. اور وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر "میران شاہ" اور "وانا" بن گئے. شمالی وزیرستان کے بیشتر علاقوں پر "وزیر" اور "داوڑ" قبائل جبکہ جنوبی وزیرستان پر "غلزئی سلیمان خیل" کثیر تعداد میں آباد ہیں. محسود قبائل قابض ہے. وزیرستان کا علاقہ 1500 مربع کلو میٹر پر محیط ہے. یہاں کی علاقائی زبان وزیری ہے. وزیرستان شمال میں "دریائےٹوچی" اور جنوب میں "دریائے گومل" تک پھیلا ہوا ہے. جبکہ مشرق میں ایف آر "ڈیرہ اسماعیل خان" اور ایف آر "ٹانک" جبکہ شمال مغرب میں افغانستان کے صوبے "خوست" اور "پکتیکا" واقع ہیں.

وزیرستان دہشتگردوں کا ایکا اہم مقام ہے. دہشتگرد اپنے ٹھکانے کے لیے وزیرستان کا رخ کرتے ہیں.

"ہمم....اور جہاں تک مجھے معلوم ہے تو آخری آپریشن پاک فوج نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر شمالی وزیرستان میں کیا."

غازی نے پُرسوچ نظروں سے کیپٹن صفدر کو دیکھتے ہوئے کہا. تو انہوں نے نقشہ ایک طرف رکھتے ہوئے سر ہلادیا.

"بلکل میں خودشامل تھا اس آپریشن میں' میرے تین جوان شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں. جبکہ دوسری طرف سے پانچ دہشتگرد مارے گئے. زخمیوں کی تعداد نہیں معلوم ہو سکی. مقابلہ دوسری طرف سے سفید جھنڈے لہرا کر کیا گیا."

کیپٹن صفدر نے غازی کو تفصیل سے آگاہ کیا. تو ساتھ بیٹھا علی چونک پڑا.

"اوہ اس کا مطلب ہے کہ حملے میں کسی قبیلے کے سردار کا بھی ہاتھ تھا. یا دہشتگردوں اور قبیلے کے سردار کی ملی بھگت تھی."

علی کے کہنے پر غازی نے اس کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے سر ہلایا.

"لیکن علی بھائی کسی قبیلے کا سردار کیوں کسی دہشتگرد کا ساتھ دے گا. اور یہ سفید جھنڈے کا اس واقعے سے کیا تعلق ہے."

❣غازی❣بقلم; اقراءاشرف                                   ✔ COMPLETE✔Where stories live. Discover now