EPISODE # 19

1K 61 13
                                    

انور صاحب اور صبیحہ بیگم کی جانے کے بعد حبیبہ ماہا کو آرام کرنےکے لئے کمرے میں چھوڑ کر گئی تھی لیکن وہ ابھی دوپٹہ اتار کر بیڈ پر بیٹھی ہی تھی کہ موبائل کی ٹون پر چونک گئی اسے تو اپنا موبائل یاد ہی نہیں تھا  ادھر ادھر تھوڑا بہت ڈھونڈنے کے بعد اسے اپنا موبائل صوفے سے مل گیا تھا اور بند ہونے سے پہلے اسنے دروازے کی طرف دیکھتے ہوئے کچھ ڈرتے ہوئے کال اٹھا لی تھی

کیسی ہو ماہا ؟؟ لہجے میں پریشانی تھی

میں ٹھیک ہوں تم کیسے ہو مؤمن؟؟

میں تو ٹھیک ہوں پر مجھے تمہاری بہت فکر ہو رہی تھی وہ میر بہت غصے میں تھا نا اس نے تمہیں کچھ کہا تو نہیں گھر جانے کے بعد___ برا مت ماننا ماہا وہ تم سے محبت کرنے کا دعوی کرتا ہے لیکن اسے اعتبار تم پر زرا نہیں ہے اسے یہ اچھا موقع لگا ماہا کے دل میں میر کے لئے شک ڈالنے کا

ایسی بات نہیں ہے مومن میر مجھے لیکر بہت پزیسو ہیں بس اسلئے تھوڑا غصہ ہوگئے تھے اسنے میر کے کل کے رویے کو فلحال نظر انداز کردیا تھا لیکن ماہا نے مومن کے ارادے پر پانی ضرور پھیر دیا تھا

تھوڑا غصہ___؟؟ خیر تم کہہ رہی ہوں تو ایسا ہی ہوگا لیکن پھر بھی سوری ماہا میری وجہ سے تمہیں اتنا کچھ سہنا پڑا اور وہ بھی کل کے دن میں بہت شرمندہ ہوں  لیکن میں سچ میں بہت گھبرا گیا تھا دادی کی طبیعت کی وجہ سے  اسنے اپنی دل کی حالت کو بروقت قابو کیا

ایسے مت کہو مومن سوری تو مجھے بولنا چاہیے تہیں میری وجہ سے میر نے تم پر ہاتھ اٹھایا ماہا الگ شرمندہ تھی ایک طرف اسکا سب سے قریبی بچپن کا دوست تھا تو دوسری طرف اسکے لیے اتنی محبت رکھنے والا شوہر 

ارے دوست ہیں ہم پکے والے یار اور تم مجھے سوری بول رہی ہو اپنے پارٹنر کو اتنا تو چلتا ہے وہ ماہا کی شرمندگی پر خوش تھا لیکن وہ نہیں چاہتا تھا کہ ماہا اس سے شرمندگی کی وجہ سے تھوڑا بھی ریزرو رہے

تھینک یو مومن ___اچھا دادی کی طبیعت اب کیسی ہے ؟؟

دادی اب ٹھیک ہیں آرام کر رہی ہیں تم فکر بلکل مت کرو ہم ہیں یہاں

ہہہمممم ___اچھا مومن میں بعد میں بات کرتی ہوں تم سے وہ تھوڑا بزی ہوں دروازے کی آواز پر اسنے بات ختم کی

ہاں___ہاں کوئی بات نہیں ہم بعد میں بات کریں ___ اور ایک بات یاد رکھنا نا کوئی بھی بات ہو تو تم مجھے بتا سکتی ہو مجھ سے چھپانے کی ضرورت نہیں ہے تمہیں ٹھیک ہے

ہاں ٹھیک ہے تھینک یو آگین مومن اللّٰہ حافظ

________________________________________

ولیمے کی تقریب اختتام پذیر ہوئی تو سب مہمانوں کے جانے کے بعد صبیحہ بیگم اور انور صاحب بھی باقی سب کے ساتھ وہاں کے گھر آگئے گئے کیونکہ رسم کے مطابق ماہا کو آج انکے ساتھ جانا تھا اب روشن اماں کے ساتھ ڈائننگ ہال میں کھڑے ماہا کا انتظار کر رہے تھے جو ابھی اپنے کمرے میں چادر لانے اور فریش ہونے کے لئے حبیبہ ساتھ اوپر گئی تھی

فقط عشق از منی.(Completed)✅Where stories live. Discover now