EPISODE # 18

1K 63 20
                                    

پچھلے دو منٹ سے وہ بند دروازے سے ٹیک لگائے سامنے پورا گھونگھٹ ڈالے بیٹھی اپنی نئی نویلی دلہن کو آنکھیں ٹکائے دیکھ رہا تھا اسکے مہندی اور چوڑیوں سے بھرے نازک ہاتھ میر کو اس وقت سب سے زیادہ ایٹریکٹ کر رہے تھے کمرے کی ہر چیز ڈم لائٹ میں مزید خوبصورت لگ رہی تھی لال گلاب کی خوشبو سے سارا کمرہ کسی گلاب کے باغیچے کی طرح مہک رہا تھا اے سی کی ٹھنڈک اس خوبصورت ماحول کو مزید خوبصورت بنا رہی تھی

دروازہ کھلنے اور پھر بند ہونے کی آواز کے بعد نا ہی میر کی آواز سنائی دی اور نا ہی وہ خود آیا تھا تھوڑا ہے انتظار کرنے کے بعد ماہا بری طرح جھنجھلا گئی تھی اور صبر نا ہوا تو اس نے چہرے سے گھونگھٹ اوپر اٹھایا پر سامنے ہی میر کو خود کو ساری توجہ کے ساتھ تکتا دیکھ کر پلکھیں اچانک ہی جھک گئیں وہ جو اب تک اسکے ہاتھوں میں کھویا ہوا تھا چہرے سے پردہ ہٹنے اور اسکی آنکھوں کی حرکت پر دل کی گھیرائی سے مسکرا گیا

بہت بے صبری ہو تم یہ گھونگھٹ مجھے اٹھانا تھا بھئی وہ اسکی طرف بڑھا

تو آپ کیا وہاں سے کھڑے کھڑے گھونگھٹ اٹھا دیتے اور مجھے نظر تھوڑی آرہا تھا کہ آپ کمرے میں آنے کے بعد دور سے ہی تاڑ رہے ہیں نظریں چراتی وہ اپنی ہی حرکت پر کنفیوز ہو گئی تھی

ہاہاہاہاہاہا   خود کو یقین دلا رہا تھا کہ تم یہاں اس وقت میرے کمرے میں ہو میرے پاس میری دسترس میں اسنے ماہا کے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیکر اسکی آنکھوں میں جھانکا ماہا کا جھکا چہرا مزید جھک گیا تھا

تم بہت خوبصورت ہو ماہا _____اپنا نام میر کی زبان سے اسے ہمیشہ سے زیادہ پیارا لگ رہا تھا حیا سے بھاری آنکھیں اٹھائیں تو میر کی آنکھوں میں اپنا عکس دیکھ کر پھر سے جھک گئیں لیکن کچھ یاد آنے پر اسنے میر کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ نکال کر اسکے آگے اپنی مہندی سے لال ہتھیلی پھیلائی اور نظروں سے اسی ہتھیلی پر کچھ رکھنے کا اشارہ کیا تو میر نے شرارت سے اسکے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا

ارررےے میری منہ دکھائی ؟ اس نے پھر سے آنکھیں چلائیں تو میر نے اسکا ہاتھ پکڑ کر اسے اٹھنے کا اشارہ کیا

یہاں آؤ  ماہا کو شیشے کے سامنے کھڑا کر کے وہ اسکے برابر کھڑا ہوگیا شیشے میں اپنا آپ میر کے برابر دیکھ کر اسکے دل نے بلا جھجک ماشااللہ کہا

میر نے جھک کر دراز سے  ایک نفیس سا سیاہ ڈبہ نکال کر ماہا کے آگے کیا سنہیرے اردو کے لفظوں میں لکھا ماہا میر ایک باریک سنہیری چین میں چمک رہا تھا

یہ کتنا خوبصورت ہے میر ماہا نے اسے اپنی انگلیوں سے چھوا

مے آئے؟؟ وہ تھوڑی ماہا کے کندھے سے ٹکائے اپنے مکمل عکس کو دیکھ رہا تھا اس سے پہلے وہ اسے ماہا کی گردن میں اتارتا ماہا کا موبائل چیخ اٹھا اور میر کے ہاتھ وہیں ہوا میں رک گئے

فقط عشق از منی.(Completed)✅Where stories live. Discover now