EPISODE # 15

1K 68 15
                                    

ماہا صبیحہ بیگم اور انور صاحب کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان ہو رہی تھی

بیبی جی صاحب نے کہا ہے کہ آپ کھانا کھا لیں پینو مختلف کھانوں سے سجی لزیز خوشبو اڑاتی ٹرالی گھسیٹتے ہوئے اندر لے کر
پینو اندر آئی تو اس نے ماہا کو کھڑکی کے پاس کھڑا ہوا پایا وہ اپنی سوچ میں اس قدر ڈوبی ہوئی تھی کہ اسے پینو کے اندر آجانے کا بھی پتہ نہیں چلا

بی بی جی ؟ پینو نے اس کی طرف جھانکتے ہوئے  پھر سے پکارا 
ہائے اللہ یہ جواب کیوں نہیں دے رہیں کہیں بہری تو نہیں ہیں بیچاری پینو نے اپنے دماغ کے گھوڑے دوڑائے
وہ تھوڑا تھوڑا آگے بڑھ رہی تھی اور ماہا کے قریب پہنچ کر پہلے تو وہ رکی اور پھر اپنا ہاتھ اس کے کندھے پر رکھا
بی بی جی ؟ آآآآآآآ ____آآآآآآآآ پین نو کے ہاتھ رکھتے ہیں ماہا پوری اچھل گئی تھی لیکن پینو اس سے زیادہ
تیز چیخ رہی تھی

پاگل ہو تم کیوں چیخ رہی ہو اور __اور کون ہو تم؟ ماہا کو اس پر شدید غصہ آ رہا تھا

وہ __وہ بیبی جی آپ اتنی زور سے چیخیں کے میں بھی ڈر گئی وہ جی میں تو آپ کو کھانا دینے آئی تھی صاحب نے کہا ہے کہ آپ کو کھانا کھلا دوں

کیوں میں کوئی چھوٹی سی بچی ہوں جو تمہارے صاحب نے تمہیں مجھے کھانا کھلانے بھیج دیا ہے نہیں کھانا مجھے___ جاؤ یہاں سے

پینو واپس ٹرالی کی طرف بڑھی رہی تھی جب ہی ماہا کو ٹرالی میں ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی تو اسکے دماغ کے شیطان نے کام کرنا شروع کیا

ایک منٹ؟؟

جی بیبی جی؟
 
کیا لائی ہو کھانے میں وہ ٹرالی کی طرف آئی

وہ جی صاحب کی پسند کا بنایا ہے آج کھانا بریانی ہے چکن چلی ہے لزانیہ ہے اور بادام کا حلوہ صاحب کو بہت پسند ہے جی

تمہارے ساتھ کے کھانوں کی لسٹ نہیں مانگی ہے میں نے بریانی نکال کردو مجھے

جی ابھی دیتی ہوں بہت اچھی بریانیییییی آآآآآ بی بی جی یہ کیا کر رہی  ہیں آپ اس سے پہلے کہ پینو آگے کچھ بولتی ماہا نے فروٹس کے ساتھ میں رکھی تیز چھری اٹھائی اور اپنی کلائی پر رکھی

پیچھے رہو قریب مت آنا ورنہ میں اپنی نس کاٹ لونگی

یہ یہ کیا کر رہی ہیں بی بی جی آپ کو لگ جائے گی پینو دو قدم پیچھے ہٹی پر ماہا الٹے پاؤں ہی باہر نکل گئی تو پینو اسکے پیچھے بھاگی 

بی بی جی رک جائیں اللہ واسطے ____میں نے کہا نا آگے نہیں آنا میں مار لونگی خود کو ماہا نے اسی چھری کو اپنی گردن پر نرمی سے رکھا وہ بیرون دروازے پر پھر الٹی طرف چل رہی تھی اس سے پہلے وہ پوری طرح مڑتی پیچھے کھڑے وجود سے بہت زور سے ٹکرائی اتنی زور سے کہ اس کے ہاتھ سے چھری بھی زمین پر گر گئی
وہ حونکوں کی طرح سامنے کھڑے شخص کو دیکھ رہی تھی اور اس کے تاثرات دیکھ کر لگ رہا تھا کہ وہ سب کچھ دیکھ چکا ہے وہ اپنا سر پکڑے پیچھے ہوئی تو میر نے اسے کھینچ کر دو قدم آگے کیا

فقط عشق از منی.(Completed)✅Where stories live. Discover now