معجزہ✨

4 0 0
                                    

لوگ اکثر کہتے ہیں کہ
"تمہاری دعا اب قبول نہیں ہوگی"
"اتنا عرصہ ہوگیا ابھی تک یہی دعا کر رہی ہو؟"
"یہ تمہارے نصیب میں ہی نہیں ہے"

ان کی ایسی باتیں شاید بہت سو کا حوصلہ توڑ دیں
شاید یہ باتیں انہیں دل برداشتہ کر دیں

وہ کہیں گے کہ معجزے تھوڑی ہوتے ہیں
لیکن اگر میں کہوں کہ
میں نے اپنی دعاوں کو سالوں بعد بھی قبول ہوتے دیکھا ہے تو؟

اگر میں کہوں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا
جب ناممکن بھی ممکن ہوگیا تو؟
اگر میں کہوں کہ وہ ذات
نصیب، قسمت، تقدیر، قدرت ہر چیز پر قادر ہے تو؟

اگر میں یہ کہوں کہ تم جو مانگ رہے ہو
وہ تمہیں مقررہ وقت پر ضرور ملے گا، اور اگر وہ نہ بھی ملا تو تم اس سے بھی بہترین سے نوازے جاو گے تو؟

کیا تم یقین کر لو گے؟

"اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں
تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں
جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے
تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں
تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں
اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں"

اب تو یقین کرو گے نا؟
تمہارا رب جس نے تمہیں پیدا کیا
جس نے تمہارا مقدر لکھا ہے، جو تم سے ستر ماوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے
وہ تم سے کہہ رہا ہے کہ وہ تمہارے پاس ہے
اگر تم اسے پکارو گے تو وہ تمہاری دعا قبول کرے گا

کیا اب بھی تم ان لوگوں کی باتیں سنو گے
جن کے تبصرے تمہاری زات کو پہنچنے والے نفع و نقصان کا فیصلہ نہیں کر سکتے
یا پھر اس پروردگار کی بات پر یقین کرو گے
جس نے خود تم سے کہا ہے کہ وہ تمہاری گزارش کو سنے گا
تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہے وہ، تم مایوس نہ ہو، بد دل نہ ہو
تم صرف سچے دل سے مانگو

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now