دعا✨

5 0 0
                                    

جب اللّٰہ نے کہہ دیا کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے
پھر تم کیوں اس بات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے؟

ہر چیز سے مراد
ہر اک چیز خواہ وہ جاندار ہو، نصیب ہو، قسمت ہو، تقدیر ہو

تمہارا رب ان سب پر قادر ہے

جانتے ہو اس کا کیا مطلب ہوا؟
یعنی تم جو یہ سوچتے رہتے ہو نا کہ
"یہ ناممکن ہے" ، "ایسا نہیں ہوگا"
"بھلا یہ بھی ہوسکتا ہے؟" ، "کوئی امکان نہیں"

یہ تمام اندیشے جو تمہیں لاحق ہیں
یہ محض وسوسے ہیں جو شیطان تمہارے دل میں ڈال رہا ہے

کہہ دو ان اندیشوں، ان وسوسوں سے
میرا اللّٰہ بہت بڑا ہے

وہ تقدیروں کو پلٹنے کی قدرت رکھتا ہے
وہ قسمتوں کو بدلنے کی قدرت رکھتا ہے
وہ ناممکن کو ممکن کرنے کی قدرت رکھتا ہے

بس شرط یہ ہے کہ تم سچے دل سے دعا مانگو

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now