آرزو✨

3 0 0
                                    

میں گم اس دنیا کے اندھیرے میں
میری شب کی کوئی سحر نہ تھی
میری امید کا وہ آخری چراغ
ٹمٹماتے ہوئے بجھنے کو تھا

اس مقام پر میں آ کھڑی
جہاں درد کی انتہا تھی
نظر جہاں تک ڈالتی
روشنی کی کرن نہ تھی

اس سرد تاریک رات میں
اس ناامیدی کی برسات میں
میرے بکھرے وجود کو روح ملی
مجھے ایک نئی آرزو ملی

مجھے توفیق دی گئی استغفار کی
مجھے عطا کیے گئے الفاظ
سکھایا گیا مانگنے کا سلیقہ
کہا گیا "کرو معاف"

خود کو
دوسروں کو
ہر اک شخص کو جس نے دیے زخم

کر دو معاف
بےشک تمہارا رب سب دیکھ رہا ہے
کر دو معاف
کیونکہ وہ بےحد انصاف کرنے والا ہے

کر دو دلوں کو صاف، پونچھ لو یہ آنسو
صبح کا اجالا پھیل چکا ہے ہر سو

یہ محض تمہارا امتحان تھا
اور امتحان تو ہر موڑ پر آتے ہیں

تم نے ہمت نہیں ہارنی
نہ ہی ہونا ہے مایوس

"اور تم ہی غالب آوگے اگر تم کامل ایمان رکھتے ہو"

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now