مشکل✨

0 0 0
                                    

ہاں بہت مشکل ہوتا ہے

خود پر جبر کرنا جب آپ کی غلطی نہ ہو
لیکن پھر بھی کوئی مسلسل آپ کی توہین کر رہا ہو

جب لوگ سوچے سمجھے بغیر آپ پر انگلیاں اٹھا رہے ہوں

جب آپ کے کردار، اخلاق حتی کہ مذہب پر بھی تبصرے کیے جائیں

جب آپ کے اپنے ہی ہجوم میں کھڑے تماشائی بن جائیں

جب مدد کے لیے آگے آنے والے ہاتھ گریبان تک پہنچ جائیں

پھر انہیں معاف کر دینا
جنہوں نے تہمت لگائی
دل کو صاف کر لینا
جنہوں نے دل کو دکھایا

بہت مشکل ہوتا ہے

لیکن تم اپنا معاملہ اپنے رب کے سپرد کر دینا

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now