خطاوار✨

3 0 0
                                    

ٹوٹ چکے ہو؟
بہت تکلیف ہو رہی ہے نا؟
دل جو لگا لیا تھا اس شخص سے
یہ بھول بیٹھے تھے نا؟
کہ انسان تو محض ایک خطا کا پتلا ہے

جو مقام تم نے اسے اپنے دل میں دیا تھا
ایک دفعہ بھی سوچا تھا کہ
کیا وہ حقیقی معنی میں اس کا حقدار ہے؟

وہ دل جس کے سب سے اونچے مرتبے پر
صرف اللّٰہ کو ہونا چاہیے تھا
وہاں تم نے ایک خطاوار پتلے کو بٹھا دیا تھا

جس دھڑکن میں اس خالق کا ذکر ہونا چاہیے تھا
ان دھڑکنوں میں تم مخلوق کا دم بھرتے تھے

جس وقت موذن کہتا بھلائی کی طرف آؤ
اس وقت تم اپنے کھوکھلے محبوب کے گرد طواف کرتے تھے

بےشک اللّٰہ کسی پر ظلم نہیں کرتا
یہ تو انسان ہی ہے جو دوسروں سے بے جا امیدیں وابسطہ کر کے اپنی ذات پر خود ظلم کرتا ہے

اور جب امیدوں کا وہ محل زمین پر آ کر گرتا ہے
پھر وہ محل ہی نہیں، انسان خود بھی ٹوٹ جاتا ہے

پھر تمہارا رب کہتا ہے
کوئی ہے میرے علاوہ جو تمہاری اس تکلیف کو دور کر سکے؟

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now