آزمائش✨

3 0 0
                                    

وہ تمہیں آزمائے گا
کبھی بہت ہی قیمتی چیز دے کر
کبھی عزیز ترین شہ لے کر

کبھی اتنا عطا کر گا، تم حیران رہ جاو گے
کبھی بمشکل گزارے کا سامان کر پاو گے

اکثر اوقات ایسے لوگ تمہاری زندگی میں آگئیں گے
جن کے لیے یہی دنیا جنت ہوگی
ان کے شوق والہانہ ہونگے
امتحان تمہارا ہوگا، خود کو ان سے بچانا

ہاں یہ بات مان لی کہ
آجکل حرام عام ہے
لیکن اشرف المخلوقات کو
عام چیزوں کی خواہش کرنا زیب نہیں دیتا

جہاں ضمیر، پیار، خلوص، اعتبار سرعام بکے
اس بازار سے ہمیں کوئی سروکار نہیں رکھنا

صحبت بدل لینا جب دم گھٹتا محسوس ہو
نفس کو قابو کر لینا چاہے اسے گھسیٹنا ہو

انا جھکنے نہ دے تو دہرا لینا
عاجزی، انکساری، میانہ روی
معافی، تلافی اور صاف گوئی

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now