کاش✨

1 0 0
                                    

دنیا کو پا لینے کی جستجو میں
میں کہاں کہاں سے گزر گئی
"کاش یہ مل جائے" سے
"آخر ایسا کیوں ہوا؟" تک پہنچ گئی

میری نفس کی تھیں خواہشیں
لاکھوں نہ تو ہزار سہی
"یہ بھی مجھے مل جائے"
"کاش وہ میرا ہو جائے"
انہی بدگمانیوں میں پلی بڑھی
میں نے دیکھی نہ تھی زندگی

وہ زندگی جو حسین تھی
بغیر کسی امید کے
جس میں نہ تھی کوئی آرزو
جو تو ملا تو سب ملا
جو تو نہیں تو کچھ نہیں

جہاں کُن کے فیصلے پر سر تسلیم خم
جہاں اس کی رضا میں تھی عافیت
جہاں معجزوں پر یقین تھا
جہاں تھی نہ کوئی ہچکچاہٹ
تم مانگتے رہو، وہ دیتا رہے
تم ماتھا ٹکاو فرش پر
وہ عرش تک رسائی دے

تم جو رکھو اس سے گمان
وہ ویسا تم کو عطا کرے
جہاں آنسووں کی قیمت سے
فقط وہی ذات واقف ہے
جس کے پاس موجود
ہر زخم کا مرحم ہے

جہاں نفس کی غلامی سے
آزادی میں ہی ہے عافیت
جہاں خواہشوں کے بجائے
دعاوں کی سنوائی ہو
جہاں صبر کی انتہا نہ ہو
جہاں "اگر، مگر اور کاش" نہ ہو

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now