مہربان✨

0 0 0
                                    

ہماری دعائیں کبھی رد نہیں کی جاتیں
بس ان کا رخ موڑ دیا جاتا ہے

کیونکہ کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ
ہم جس چیز کے لیے دعا مانگ رہے ہوتے ہیں
وہ ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتی

اس لیے اللّٰہ ہماری دعاوں کا رخ اُس جانب موڑ دیتے ہیں
جس میں ہمارے لئے عافیت ہو

حالانکہ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوئی
لیکن اگر ہم دھیان دیں تو ہمیں نظر آجائے گا

کہ جب جب ہماری دعاوں کا نتیجہ ہماری امیدوں کے برعکس آیا
تب تب اللّٰہ نے ہمیں بدلے میں اس سے بھی بہترین سے نوازا ہے

بس ہمیں اپنی بے جا خواہشات اور وسوسوں کو ایک طرف رکھ کر
بڑے غور سے اپنی صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے

یقین جانیں
آپ اللّٰہ کو ہمیشہ مہربان ہی پائیں گے

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now