طب القلب✨

11 1 0
                                    

تکلیف میں ہو؟
"اللّٰہ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا"
[2:286]

مصیبت میں ہو؟
"کسی کو کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللّٰہ کے حکم سے"
[64:11]

پریشان ہو؟
"اور جو شخص اللّٰہ پر توکل کرتا ہے تو وہ (اللہ) اسے کافی ہے"
[65:3]

مدد چاہیے؟
"اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ذریعہ (مجھ سے) مدد چاہا کرو اور یقیناً اللّٰہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے"
[2:153]

ہمت جواب دے رہی ہے؟
"اور تم ہمت نا ہارو اور نا ہی غم کرو، اور تم ہی غالب آوگے اگر تم (کامل) ایمان رکھتے ہو"
[3:139]

بےچینی ہو رہی ہے؟
"جان لو کہ اللّٰہ ہی کے ذکر سے دلوں کو اطممنان نصیب ہوتا ہے"
[13:28]

کسی سے غم بانٹنا ہے؟
"میں تو اپنی پریشانی اور غم کی فریاد صرف اللّٰہ کے حضور کرتا ہوں"
[12:86]

وہ نہیں ہوا جو تم چاہتے تھے؟
"اور ممکن ہے تم کسی چیز کو ناپسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لئے بہتر ہو اور (یہ بھی) ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ (حقیقتاً) تمہارے لیے بری ہو، اور اللہ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے"
[2:216]

راہِ زندگیWhere stories live. Discover now