Surprise Epi

799 53 44
                                    


شادی کو آج 3 سال مکمل ہوگئے تھے سب کی زندگی پر سکون تھی..

کاظمہ نے جینا سیکھ لیا تھا.. فہیم علیقہ اپنی لڑائیوں کے ساتھ بڑے خوش تھے کیونکہ دونوں میں انڈرسٹینڈنگ تھی.. جب ایک گرم ہوتاتو اس وقت دوسرا نرم..

اور جزیلہ کی زندگی دین کی خدمت کے ساتھ شوہر کی محبت میں گزر رہی تھی.. دونوں کو ایک خوبصورت بیٹا تھا جس کا نام انہوں نے عبد الرحمٰن رکھا تھا..

اسکی آنکھیں بلکل عبد العزيز پر گئی تھی.. مگر عبد العزيز کے مقابل وہ بہت خوش مزاج اور مستی کرنے والا پیارا بچہ تھا جو سب کی آنکھوں کا تارا تھا..

علیقہ امید سے تھی جبکہ کاظمہ کو بھی ایک بیٹا تھا جس کا نام احمد رضا تھا..

کاظمہ نے اپ ڈاؤن مدرسہ جوائن کیا تھا..

جزیلہ آنکھیں بند کرو جلدی سے..

عبد العزیز نے اسکی آنکھوں کو بند کیا جبکہ ایک ہاتھ پیچھے تھا..

او ہو.. آپ کے سرپرائز سے میں عاجز ہوں..

عبد العزيز ہر پندرہ دن بعد اس کے لئیے خوبصورت تحفہ لاتا تھا.. جزیلہ کے پاس نقاب اور ڈریسیس بھر چکے تھے  اس نے بارہا عبد العزیز کو سمجھایا مگر عبد العزیز تحفہ سنت ہے کہہ کے منا لیتا..

اب آنکھیں کھولو..

اس نے آنکھیں کھولا تو حیرت سے اسکی آنکھیں کھلی رہ گئی..کیونکہ اس نے شلوار قمیص کے علاوہ کبھی دوسرا لباس نہیں پہنا تھا..

یہ یہ کیا ہے..

سامنے خوبصورت یلو کلر کی ساڑھی رکھی تھی..

یہ ایک خوبصورت سی ساڑھی ہے میں جانتا ہوں تم ایسے لباس نہیں پہنتی.. مگر شوہر کے لئیے.. پلیز بس کمرے تک..

اس کے اتنے محبت سے کہنے پر وہ مسکرا اٹھی..

اچھا مگر پہنائے گا کون..

مَیں..

یہ گفٹ لیٹ ہونے کی وجہ یہی ہے کہ میں 4 دن سے ساڑھی پہننے کا طریقہ دیکھ رہا تھا اس نے اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرا..

افف آپ نے لڑکیوں کی ویڈیو دیکھے..جزیلہ نے کمر پر ہاتھ رکھ کر کہا..

توبہ جزیلہ میں نے اپنے ایک فرینڈ کو پہنا کر سیکھا اسکا مال ہے ساڑی کا اسی کو پہنایا تھا اس نے ہنس کر بتایا تو جزیلہ نے بھرپور قہقہہ لگایا..

توبہ آپ نے مرد کو ساڑی پہنا دی..

ہاں چلتا ہے.. اس نے ہنس کے کہا اور محبت سے اسکا ہاتھ آنکھوں سے لگایا..

اور کافی محنت کے بعد عبد العزیز نے اسے ساڑھی پہنا ہی لی تھی.. وہ بہت پیاری لگ رہی تھی.. آنکھوں میں سرمہ لگاکر اس نے پاوڈر لگایا اور لپ لوز..اس کے تیار ہونے پر اس سے زیادہ عبد العزیز اس سے زیادہ خوش تھا..

You've reached the end of published parts.

⏰ Last updated: Aug 30, 2022 ⏰

Add this story to your Library to get notified about new parts!

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now