Mulaqaat

1.1K 62 12
                                    

جزیلہ ایک ہفتے میں تمہارا نکاح ہے..

خبر تھی یا دھماکہ اسکی عمر ہی کتنی تھی..

بیٹا میری بات سمجھنے کی کوشش کرو اگلے دو ماہ میں تمہارے چاچو کے بیٹے یہاں آئینگے اور میں جانتی ہوں وہ بلکل بدتمیز اور جاہل انسان ہے سب سے بڑی بات وہ نشہ کرتا ہے..

تو مما آپ کے پاس اس کے علاوہ بھی تو راستہ ہوگا..

نہیں بیٹا عبد العزیز ایک بہترین انتخاب ہے..

کیا وہ تو گویا صدمے میں آگئی..کچھ دیر بعد ہوش آیا تو کہا..

میرا نکاح آپ اس سے نہیں کرا سکتی مما وہ وہ بہت بہت عجیب ہے، غصے والا آپ مجھے ہاسٹل بھیج دیجئیے میں مدرسہ ہاسٹل میں رہ کر پڑھ لونگی صرف چار سال کے لئیے مما..ابھی میری عمر ہی کیا ہے،، سولہ سالہ جزیلہ آنسؤ روکے کہہ رہی تھی..

بیٹا وہ اگرچہ غصے والا ہے مگر بہت بہت ذہین اور اچھی سیرت و صورت والا ہے..

مما آپ نے ایسا سوچا بھی کیسے..

بیٹا وہ بہترین انتخاب ہے،،تم ابھی میری باتوں کو نہیں سمجھوگی..

مما میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی آپ ایسے انسان سے.. اس کے آگے وہ بول نہیں پائی تھی اور اپنے کمرے میں بند ہوگئی تھی..

_______________________________________________

موم یہ تو کوئی بات ہی نہیں ہوئی کہ آپ میرا نکاح کرا دیں ابھی تو مجھے پڑھائی کے ساتھ ساتھ بہت کچھ کرنا ہے نکاح کیسے کرلوں..

بیٹا میری بات سمجھنے کی کوشش تو کرو..

نہیں موم آئم سوری..اینڈ کھانا مت بنائیے گا آج میں باہر سے لے آؤنگا اتنا کہہ کر وہ نکل گیا..

______________________________________________

کیا کروں میڈیم عزیز بھی راضی نہیں ہے..

آپ میڈیم مت بولئیے پلیز،، تبسم میڈیم نے محبت سے کہا..

یہاں جزیلہ نے تو روم ہی بند کر رکھا ہے..

کیا ہوگا..

سچ میں مجھے بڑا ڈر لگ رہا ہے اس کے چاچو وغیرہ بہت عجیب قسم کے لوگ ہیں..
ﷲ تعالیٰ آسانی فرمائے گا آپ فکر مت کرئیے..

آج عزیز کو میں اپنی طرف بلاتی ہوں..

ہاں یہ ٹھیک ہے فھمیدہ بیگم نے سمجھداری سے کہا..

______________________________________________

ابھی وہ بائیک پر بیٹھنے جارہا تھا کہ موبائیل پر میسیج آیا..

بیٹا اسکول کے بعد تو بھول ہی گئیے ہو،، آج دوپہر کو منتظر رہونگی گھر آجانا..

اپنی میڈیم کا میسج دیکھ کر اسے مجبوراً جانا پڑا انکا بہت احسان بھی تھا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now