Nikah

1.3K 68 46
                                    

آج اسکا نکاح تھا،،وہ دعاؤں میں مشغول تھی،،

بہترین انداز میں دعآء مانگ رہی تھی.. پاک خوبصورت جزیلہ روم بند کئیے ﷲ تعالیٰ کے سامنے اپنا درد بیان کررہی تھی..

ہر لڑکی کو شادی سے قبل ایسی دعآء مانگنی چاہیے..

اے پاڪ ذات میں حقیرہ ہوں مولیٰ میں عاصی و بدکار ہوں مگر مگر تو رحمٰن ہے غفّار ہے میں نے ماں کی رضا کے لئیے نکاح کے لئیے ہاں کردیا ہے یا رب تو اس کے دل کو نرم کے کر دے اس کے ساتھ میری زندگی بھی دینداری میں گزرے مجھے نیک باعمل بنا اور اسکا غصہ ختم فرما دے..

کئی دیر تک وہ دعآء مانگتی رہی پھر سورہ کی تلاوت کرنے لگی..

جزیلہ سیدہ واقعی میں نیک تھی وجہ ماں کی تربیت تھی یقیناً تعلیم بھی تربیت کی کمی کو پورا نہیں کرسکتی الا مـاشآء الــلّــه..
اور انہوں نے بچپن سے اسے بہت تمیز سکھائی تھی موبائیل تک کا استعمال وہ نہیں جانتی تھی دولت کے باوجود و سادگی پسند تھی..تبسم میڈیم کے والد بھی عالم تھے اسلئیے اب تو لڑکیوں کے بھی ہاسٹل کھل چکے تھے تو انہوں نے بچپن سے اسے دینداری سکھائی تھی اور نماز کی طرف رغبت دلانے کے لئیے اسے بچپن سے نماز پڑھاتی تھیں..

______________________________________________

کل انکا نکاح تھا اس کے بعد جزیلہ کو ہاسٹل چلے جانا تھا جبکہ عزیز کو یونیورسٹی کے ساتھ جاب بھی کرنی تھی..

مختصر مگر خوبصورت انداز میں بارات آئی تھی اور سادگی سے نکاح ہوا تھا..

اس نے کپکپاتے ہاتھوں سے نکاح کے پیپر پر سائن کیا تھا..

اور یوں وہ جزیلہ عزیز بن گئی تھی..

سولہ سالہ جزیلہ چھوٹی بچی لگ رہی تھی یوں تو اس کا خوبصورت چہرہ بھرا بھرا تھا کچھ پریشانی اور ٹینشن کے سبب اب چہرہ بھی مرجھا گیا تھا.. اسکی گوری رنگت میں ہمہ وقت اداسی محسوس ہوتی..

تین دن بعد وہ سب سے مل کر ہاسٹل چلی گئی تھی ممبئی سے دو دن کی دوری پر بنا یہ ہاسٹل کافی خوبصورت تھا 1500 کے قریب بچیاں اس میں علم کی تَشنگی مٹا رہی تھیں..

______________________________________________

سر آپ کو بلا رہے ہیں..نشرح نے پاس بیٹھی علیقہ کو اطلاع دی..

افف مجھے کیوں بلا رہا ہے یہ کھڑوس سر..

پتہ نہیں نشرح نے کندھوں کو ہلا کر جواب دیا..

علیقہ نے اپنا ڈوپٹہ برابر کیا.. آسمانی رنگ لونگ قمیص پر سفید پینٹ پہنے وہ بہت پیاری لگ رہی تھی آنکھوں کا رنگ یوں بھی نیلا تھا..

السلام علیکم مے آئی کم ان سر..

وعلیکم السلام،، یس
آپ نے بلایا تھا..
جی مس علیقہ حسنین برکاتی..
آپ نے کس سے پوچھ کر یہ فائل فِل کی ہے..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now