Dars

876 61 48
                                    

وہ گاڑی دینے کی غرض سے سیدھا جزیلہ کے گھر ہی آیا تھا..

بیٹا اچھے سے ہوا سفر ناشتے کے بعد تبسم. میڈیم نے نرم لہجے میں پوچھا..

جی بس آتے وقت ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا.. ﷲ کے فضل سے کوئی نقصان نہیں ہوا..

ارے یہ کیسے بیٹا کہی چوٹ وغیرہ تو نہیں آئی..انہوں نے چائے کا کپ رکھ کر اسکے قریب آکر فکرمندی سے کہا..

نہیں.. سب ٹھیک ہے آپ سے ایک بات کہنی تھی..
اس نے کچج جھجھکتے ہوئے کہا..

ارے بیٹا بولو بنا جھجک کے میرے داماد نہیں بیٹے ہو تم انہوں نے پیار سے کہہ کر اسکی حوصلہ افزائی کی..

وہ دراصل ایک بار آپ جزیلہ کو فون کردیجئیے ان سے بولیں کہ وہ دعا کروا دیں کام کے لئیے تھوڑا مسئلہ ہے.. اسے جزیلہ کی دعاء پر بھی یقین ہوگیا تھا اور اسکی آواز سننے کا بھی دل ہورہا تھا..

رکو بیٹا میں ابھی فون لگاتی ہوں.. ان کے ہر انداز سے خوشی ظاہر ہو رہی تھی.. آخر انکا حربہ کامیاب جو ہوا تھا..ساتھ میں بھیجنے کا کچھ نہ کچھ اثر نظر آرہا تھا..

جزیلہ وضو کے لئیے آئی تھی جب اسے آفس میں بلایا گیا اسکا فون آیا تھا..

اس نے مسکرا کر فون تھاما..السلام علیکم ورحمۃ ﷲ و برکاتہ... مما

جی وعلیکم السلام بیٹا کیسی ہو؟

جی مما ٹھیک ہوں..

اچھے سے پہنچ گئے تھے....

جی امی بس راستے میں بارش زیادہ ہونے کے سبب رک گئی تھی..اور امی میری تقریر ہے دعاء کرییے گا..

بلکل بیٹا ان شاء ﷲ میں آجاؤنگی. انہوں نے پیار سے کہا..

بیٹا ایک کام کے سبب فون کیا تھا..

جی امی بتائیے

(جزیلہ کے مدرسے میں موبائل الاؤ نہیں تھا، بس ہفتے میں بات کروا دی جاتی تھی..جزیلہ کے نکاح ہونے کے سبب اسے کبھی جمع شدہ موبائل دے دیا جاتا)

بیٹا وہ عبد العزیز کا ایکسیڈنٹ ہوتے ہوتے بچا تھا الحمدُلـلّـه چوٹ نہیں آئی مگر پھر بھی ایک بار بچوں سے دعاء کروا دینا..اور تھوڑا ان کے بزنس کا مسئلہ ہے.. دعاء کرنا.. تبسم میڈیم نے دھیمے لہجے میں کہا..

ک کیا.. مگر کیسے امی وہ ٹھیک تو ہیں.. بچارے کتنی محنت کی انہوں نے مجھے مدرسہ چھوڑنے کے لئیے اور کنٹی نِیو ڈرائیونگ کے سبب ایسا ہوا ہوگا.. وہ اداس لہجے میں بولی..

ہاں بیٹا یہ لو بات کر لو..

کس سے..

عزیز سے

نہیں امی وہ کیسے آئے وہاں... میں میں دعا کروا دونگی پلیز آپ انکو مت دیجئیے گا امی پلیز

اتنا ڈرتی کیوں ہو فون پر تو گھور بھی نہیں سکتا ہوں.. تبسم میڈیم اسے فون دے کر جاچکی تھیں..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now