Haqeeqat

641 54 17
                                    


اگر تجھے نبھانا ہے تو بول.. عبد العزیز نے جزیلہ کی تکیہ ایک ہاتھ میں پکڑی اور شھیم سے باتیں کرتے وقت بھی وہ اسکا منتظر تھا..

یار تجھے کیا لگتا ہے میں نے ایسی جھولا چھاپ محبت کی ہے.. شہیم کی غصے سے آواز ابھری تو عبد العزیز نے قہقہہ لگایا..
چل ٹھیک ہے کچھ کرینگے..
ﷲ حافظ..

امی آپ دیکھئیے وہ آئے ہیں...
کون بیٹا تبسم میڈیم نے پیپر بناتے ہوئے اسے ایک نظر دیکھا..

عبد العزیز بھائی..
اچھا تو جاؤ ناشتہ بناؤ اور باتیں کرو مجھے ارجنٹ پیپر بنانا ہے..
امی پلیز..
جَزِیْلَہ انہوں نے غصے میں کہا اور وہ منمناتے ہوئے کچن کی جانب بڑھ گئی.. چائے چڑھا کر فرینچ فرائے اور ٹوسٹ سینڈوچ بنائی اور ٹرے سیٹ کرکے روم میں غصے میں داخل ہوئی وہ بات الگ ہے کہ غصہ دکھ نہیں رہا تھا.. دل میں ہی آرہا تھا..

یہ لیجیے..

شکریہ
بیٹھو

نہیں امی نے کہا ہے انکا پیپر بنانا ہے تو تھوڑی ہیلپ کردیتی ہوں..

اچھا اس نے کھینچ کرکہا اور دونوں آئیبرو اٹھائی..

جبکہ وہ ایک بار پھر اسکی آئیبرو سے ڈر گئی تھی..

علیقہ اپی یاد کررہی ہیں آجانا گھر..

جی
ان شاء ﷲ

ارے بیٹا تم تبسم میڈیم نے سر پہ ہاتھ رکھا تھوڑی دیر بیٹھ کر جزیلہ کو تاکید کی بیٹا یہی بیٹھو عبد العزيز کے ساتھ میں ذرا پیپر وغیرہ دیکھ لوں..
امی میں مدد کروا دیتی ہوں..
نہیں میں نے کہا یہی رہو کھانا بھی فائزہ وغیرہ بنا لینگی..
وہ کہہ کے جا چکی تھی جبکہ جزیلہ نے غصے سے عزیز کو دیکھا..

کیا ہوا.. اسکی بھاری آواز پر وہ نارمل ہوئی..

جی کچھ نہیں.. وہ آپ کاظمہ..

ہاں کاظمہ کی ٹینشن مت لو.. شھیم دل سے چاہتا ہے..

مگر شھیم کے گھر والے اس نے کنفیوژ ہوکر کہا..

شھیم بھائی کہو.. میرے آگے سے بھائی ہٹتا نہیں اور شھیم کے آگے لگ نہیں رہا اس نے کچھ گھور کے کہا..

وہ بھائی کہا تھا میں نے جلدی میں نکلا نہیں..

ہاہاہا اچھا..

جی..

گھر والے بھی مان جائینگے.. یہ بتاؤ تمہاری کب کرؤاں رخصتی..

غیر متوقع سوال پر وہ بلش ہوئی تھی جبکہ عبد العزیز ہنسی روکے اسکی شکل دیکھ رہا تھا

اتنا ڈرتی کیوں ہو..

میں نہیں ڈرتی..گلٹی ابھر کا معدوم ہوئی تھی

اچھا..

خیر یہ سینڈوچ لے جاؤ.. بھوک نہیں چائے اچھی تھی اور کھانا میں نہیں کھاؤنگا اور ہاں ایک سال تک پڑھائی کور کرو باقی شادی بعد کرلینا.........

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now