Yaad Gar Safar

1K 61 31
                                    

بیٹا روؤ مت حسنین صاحب نے علقیہ کو گلے لگا کر چپ کرایا..

میں منع کردونگا فھیم کو .. وہاں تمہاری شادی نہیں کرونگا..

جی پپا..

پپا.. علقیہ نے انکو ساتھ صوفے پر بٹھاتے ہوئے پوچھا..

ہاں بیٹا

پپا عزیز.. اس نے جان کر اپنی ماں کا نام نہیں لیا..

انہوں نے کچھ دیر خاموشی سے اسے دیکھا اور پھر گہری سانس لی..

علیقہ کو لگا وہ اس بار بھی کچھ نہیں کہے گے..

انہوں نے کچھ دیر بعد کہا..

بیٹا میں نے بہت غلط کیا تمہاری ماں کے ساتھ بہت غلط..

ک کیا پپا؟ اس نے حیرانی سے پوچھا..

بس بیٹا ماضی کی غلطیاں چین لینے نہیں دیتی پتا نہیں کہاں ہونگے وہ لوگ پرانہ گھر بیچ چکے ہیں..

آپکو کیسے پتہ.. علیقہ نے انکا بازو تھام کر کہا..

بیٹا میری غلطیاں سن کر تم بھی ناراض ہو جاؤگی.. اسلئیے جب مجھے احساس ہوا میں نے ہر جگہ کوشش کی مگر نہ جانے وہ کہاں چلے گئے..

عزیز کیسا لگتا ہوگا پپا.. علقیہ نے کھوئے ہوئے لہجے میں اپنے چھوٹے بھائی کا نام لیا..

بیٹا پلیز.. ان شآء ﷲ سب ٹھیک ہوگا..لاتحزن... انہوں نے محبت سے اسکا دھیان بٹانا چاہا..

اس نے بھی چپ چاپ کمرے کی جانب قدم بڑھا دئیے..

______________________________________________

اس نے رشتے کے لئیے منع کردیا ہے..
بار بار فھیم کے کان میں یہ آواز گونج رہی تھی..

ہیٹ یو علقیہ.. اس نے دل کے برخلاف کہہ کر لائٹ اوف کی اور لیٹ گیا اب اسے کچھ سوچنا تھا..

______________________________________________

بیٹا ایک بات کہوں..

ہاں مما آپ کب سے پوچھنے لگے..

بیٹا.. (فھمیدہ بیگم الفاظ کو جمع کررہی تھیں)

ہمم مما بولیں..

بیٹا جزیلہ کو ہاسٹل چھوڑنا تھا..

کیوں اس نے کچھ غصے میں پوچھا..

وہ بیٹا تبسم میڈیم کے پیر میں موچ آگئی ہے..

کیسے اسے کچھ فکر ہوئی..

بس بیٹا.. آگئی تم لے جاؤ اب چھٹی ختم ہوکر بھی وقت ہوگیا ہے..

پلیز بیٹا

اسے اپنی سیدھی ماں کے منھ سے انگلش لفظ بڑا اچھا لگا..

میں میڈیم سے مل کر آتا ہوں..

ارے نہیں کل جانا ارے رکو..

اور عبد العزیز نکلتا چلا گیا..
انہوں نے فوراً میڈیم کو فون کیا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now