Kazima

686 57 42
                                    


سنو چائے چاہیے... جزیلہ کو کچن کے پاس سے گزرتا دیکھ اس نے جھٹ سے کہا کہی وہ چلی نہ جائے..

ہا.. وہ ڈر کر مڑی اور پانی کی بوتل گر گئی..

یار کیا ہوا پاگل ہو..

ن نہیں چائے..

کیا؟

کچھ نہیں اس نے جھٹ سے چہرہ موڑا اور سر پہ اوڑھے ڈوپٹے کو اور صحیح کیا اور جھٹ سے چائے چڑھا دی..

وہ ونہی کھڑا تھا جب وہ روتے ہوئے پلٹی..

کیا ہوا یار رو کیوں رہی ہو..

آپ پلیز جائیں..کوئی بھی دیکھ لے گا.

تو کیا ہوا کھا تو نہیں رہا میں تمہیں..

اچھا سنو.. عزیز نے رازداری سے کہا
جی

تمہارا علاج چالو ہے؟
کیا..
کس چیز کا..

یہ جو تھوڑا سا دماغ کم ہے کہ انسان بھی جن نظر آتے ہیں اس نے کچھ روٹھے لہجے میں کہا جزیلہ سے مسکراتے ہوئے چائے نکالی اور وہاں سے چلی گئی
__________________________________________________

وہ سب سے مل کر گھر جارہی تھی جبکہ عبد العزیز اسے چھوڑنے جارہا تھا..

تبھی اسکا فون بجا.

ہاں کاظمہ کیسی ہو.. 

بلکل ٹھیک سنو جزیلہ ایک بات کہنی تھی..

ہاں کہو اس نے گاڑی میں قدم بڑھاتے ہوئے کہا..

ونہی عبد العزیز کے کان کھڑے ہوئے تھے..

اچھا..

ہاں میرا فون نمبر گم ہوگیا ہے پتا نہیں کہاں ہے اسلئیے اس نمبر سے چاہے جتنا فون آئے یا میسیج اٹھانا نہیں...

اچھا

اوکے..

اتنی اداس کیوں لگ رہی ہو..؟جزیلہ نے اسکی اداسی محسوس کرکے کہا....

مما نے پھر رشتہ.. اتنا کہہ کر وہ رو پڑی تھی..

اففف مگر تم وہ سب بھول کیوں نہیں جاتی کاظمہ اس نے سنبھل کے کہا.. یہ واحد ٹاپک تھا جس پر جزیلہ بات کرتے ہوئے ڈرتے تھی..

اچھا میں گھر پہنچ کے بات کرتی..

اوکے

__________________________________________________

مسلسل ایک ماہ سے شھیم کاظمہ سے بات کرنا چاہ رہا تھا مگر وہ اس انداز میں راستہ بدلتی کہ وہ دیکھتا رہ جاتا..

تم سمجھتی کیا ہو خود کو بات کرنی ہے مجھے..شھیم نے غصے سے کاظمہ کا ہاتھ تھاما جسے اس نے جھٹکے سے دور کیا..

محترم شھیم بہت پیار اور برداشت سے بول رہی ہوں آئیندہ اگر مجھے ہاتھ لگایا تو یہی ہاتھ تمہارے چہرے پر اٹھ جائیگا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now