episode 40

1.5K 103 26
                                    

بیوٹیشن ولیمے کے لیے ہانیہ کو تیار کرنے آچکی تھی۔۔۔اور عاقب نے بیوٹیشن کو ہانیہ کے لینز پکڑا دیے تھے اور سختی سے کہا تھا کہ محترمہ کے لینز لگانے ہی لگانے ہیں اس لیے وہ ہانیہ سے کہہ رہی تھی کہ میں آپ کے لینز لگا رہی ہوں,لیکن ہانیہ محترمہ نے فوراً سے کہا۔

"دور رکھو اسے مجھ سے,آج تو میں چشمہ ہی لگاؤں گی۔"

بیوٹیشن اسے اتنا کہہ رہی تھی کہ میم پلیز لگاوا لیں,مگر ہانیہ محترمہ تھی کہ مان ہی نہیں رہی تھی,تنگ آکر بیوٹیشن نے عاقب کو بُلا لیا,عاقب نے بیوٹیشن کو کمرے سے جانے کا کہا اور خود ہانیہ سے مخاطب ہوا,کیا مسٔلہ ہے,ہاں؟کیوں نہیں لگوا رہی لینز؟

"آج میں چشمہ لگا لوں,پلیزززز۔"ہانیہ نے منانے والے انداز میں کہا۔

نہیں محترمہ آج توبلکل بھی نہیں,مجھے صبح والا واقعہ یاد ہے,اور تمہارے لینز لگا کر میں وہ بدلہ پورا کروں گا۔"عاقب نے کندھے اچکا کر کہا۔۔

ہانیہ نے اس وقت پر لعنت بھیجی جب اس نے عاقب کی ناک زور سے کھینچی تھی۔۔

"اب بیٹھو,میں تمہارے لینز لگاؤں۔"ہانیہ کے بیٹھنے کے بعد عاقب نے احتیاط سے ہانیہ کہ آنکھوں میں لینز ڈالے اور پیار سے ہانیہ کے پھولے ہوۓ گال کھینچتا کمرے سے باہر چلا گیا۔۔

بیوٹیشن دانت دکھاتے ہوۓ کمرے میں داخل ہوئی,ہانیہ نے غصے سے گھور کر اسے دیکھا,ہانیہ کو اس وقت وہ عالیہ جیسی لگ رہی تھی,بلکل کمینی چڑیل۔

❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣

ہانیہ کو ولیمے کے لیے تیار کردیا گیا تھا۔

"نوے لاکھ کے لہنگے میں,سر پر ہجاب لیے,بیوٹیشن کے کیے گۓ میک اپ کے ساتھ کھڑی وہ خوبصورتی کی مثال لگ رہی تھی"

"چلو ہانی ہمیں دیر۔۔۔۔",عاقب کمرے میں داخل ہوتے ہوۓ کچھ کہہ رہا تھا جب ہانیہ کو دیکھتے اس کے الفاظ منہ میں ہی رہ گۓ۔

"وہ خود بھی آج نیوی بلو کلر کے سوٹ میں بہت خوبصورت لگ رہا تھا"

ہانیہ ہجاب کے اوپر لیے گۓ بھاری دوپٹے کو سمبھالنے میں بہت مصروف تھی جو پِنز کے ساتھ سیٹ کرنے کے باوجود بھی اِدھر اُدھر ہورہا تھا عاقب اس کے پاس آیا اور خود اس کا دوپٹہ ٹھیک کرنے لگا۔

بےوقوف لڑکی ایسے نہیں کرتے اسے ایسے ٹھیک سے کرتے ہیں,عاقب اس کا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوۓ بولا۔

ہانیہ نے شکر کا سانس خارج کیا اور بولی,"شکر اللّٰہ کا آپ آ گۓ,مجھ سے نہیں سمبھالا جاتا یہ۔"ہانیہ نے منہ بنایا۔

"چلو کوئی بات نہیں اب میں آ گیا ہوں نہ",عاقب نے ہانیہ کی پیشانی کو اپنے لبوں سے چھوا اور بولا۔"چلو اب جلدی سے ہمیں دیر ہورہی ہے,سب ہال میں ہمارا انتظار کررہے ہوں گے۔"

کہتے ساتھ ہی عاقب ہانیہ کا بازو تھام کر اسے لے گیا۔۔

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now