episode 02

2.5K 132 11
                                    

کون ہے؟
منظور علی شاہ کا بیٹا اور عاقب علی شاہ کا چھوٹا سا پیارا سا بھائی
"ارسلان علی شاہ"
اس کی اس بات پر اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گیٔ۔۔۔۔
آجاؤ۔۔۔۔
وہ انر داخل ہوا۔۔۔۔۔نیلی جینز کے اوپر سفید ٹی شرٹ پہنے بالوں کو جیل سے پیچھے کی طرف طریقے سے سیٹ کیے آنکھوں میں شرارت لیے۔۔۔۔۔ ہلکی ہلکی شیو میں وہ بہت پیارا لگ رہا تھا۔۔۔۔
یار بھائی۔۔۔۔اس نے منہ بنا کر کہا۔۔۔۔
جی بھائی کی جان۔۔۔۔بال جیل سے سیٹ کرنے کے بعد اب وہ اپنی کلایٔ میں گھڑی پہن رہا تھا۔۔۔۔
یار بھائی آپ کل تک تیار ہو جایٔں گے۔۔۔سارے جہاں کی معصومیت اس نے اپنے چہرے پر لا کر کہا۔۔۔
گھڑی پہنے کے بعد اب وہ ڈریسنگ ٹیبل سے ایک پرفیوم اٹھا کر اپنے اوپر سپرے کر رہا تھا جب اس کی اس بات پر وہ ایک بار پھر مسکرا دیا۔۔۔۔"اس کی ضرورت نہیں پڑے گی"۔۔۔۔چلو۔۔
بلیک ٹی شرٹ اور بلیک جینز۔۔۔بالوں کو طریقے سے سیٹ کیے ۔۔۔ہلکی ہلکی شیو۔۔۔۔آنکھوں میں سنجیدگی۔۔۔کھڑی مغرور ناک۔۔۔۔بیشک وہ انتہا درجے کا ہینڈسم تھا۔۔۔۔یونی کی ہر ایک لڑکی اس کی دیوانی تھی آخر کیوں نہ ہوتیں وہ "عاقب علی شاہ تھا"۔۔۔۔ لڑکے اس سے حسد محسوس کر تے تھے۔۔۔وہ لوگوں کے دل دھڑکا دینے والی طاقت رکھتا تھا۔۔۔۔ وہ اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ تھا۔۔۔۔یونی کی ہر لڑکی پاگل تھی اس کے پیچھے پر اسے ان سب میں کویٔ دلچسپی نہیں تھی۔۔۔۔
جی چلیں۔۔۔۔ آخر یونی والوں کو بھی تو پتہ چلےکہ "عاقب علی شاہ" کے علاوہ بھی کویٔ ہینڈسم بندہ موجود ہے اس دنیا میں۔۔۔😤
جی۔۔جی۔۔بلکل۔۔۔یہ کہ کر وہ چل دیا۔۔

***************************
وہ دونوں اپنا ڈپارٹمنٹ ڈھونڈ ہی رہی تھیں کہ عالیہ کی کسی سے بہت زور کی ٹکر ہویٔ۔۔۔
اف۔۔۔تمہاری آنکھیں ہیں کہ بٹن دیکھ کر نہیں چل سکتی۔۔۔۔اس لڑکی نے بھڑک کر کہا۔۔۔
عالیہ جو اس لڑکی کو سوری کہنے ہی والی تھی کہ اس کی اس بات پر تپ ہی اٹھی۔۔۔۔
ماشااللّٰہ سے میری آنکھیں بلکل ٹھیک ہیں پر مجھے آپکی بینایٔ پر شبہ ہو رہا ہے ۔۔۔۔ کیونکہ بٹن تو شرٹ کے ہو تے ہیں۔۔۔آپ زرا اپنی آنکھوں کا علاج کروایٔں۔۔۔عالیہ نے سمجھداری سے کہا😌
اےےے۔۔۔شٹ اپ۔۔۔شاید تم جانتی نہیں ہو میں کون ہوں۔۔۔
اوو۔۔۔یس۔۔۔جانتی ہوں نہ بہت اچھے سے جانتی ہوں۔۔۔اس لڑکی کی گردن اکڑ سے کچھ اونچی ہو گیٔ۔۔
"تمہاری شکل ہماری کام والی سے ملتی ہے"۔۔۔عالیہ نے اپنے 32 دانتوں کی نماشٔ کر تے ہوۓ کہا۔۔
ہانیہ جو سارا معاملہ سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی عالیہ کی اس بات پر اس کا فلک شگاف قہقہہ نکلا۔۔۔
وہ لڑکی تو اس کی اس بات پر جیسے سناٹے میں ہی آ گیٔ۔۔۔
اے۔۔یو۔۔بچ۔۔۔اس لڑکی نے تپ کر عالیہ پر ہاتھ اٹھانا چاہا پر کسی نے زور سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔۔۔۔
وہ ہانیہ تھی۔۔۔ایک بات میری کان کھول کر کان کی میل صاف کر کے اچھی طرح سے سن لو۔۔۔۔تم۔۔۔۔
ہانیہ ابھی بول ہی رہی تھی کہ عالیہ کو "لگا" کہ وہ ایک لایٔن بولنا "بھول" گیٔ ہے اس لیے خود ہی بیچ میں وہ اہم لایٔن بول دی۔۔۔
"اور سمجھ بھی لو" عالیہ نے نہایت سمجھداری سے کہا۔۔۔
ہمممممم۔۔۔ہانیہ نے سر ہلا کر جیسے عالیہ کی سمجھ داری کو "شاباش" دی
ہاں۔۔۔۔ سہی کہا عالیہ نے۔۔۔۔اگر آج کے بعد میری بہن کو گالی دی یا پھر اس پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی تو پھر تمہارے ہاتھ,پیر,کان,ناک,سر,منہ,بال شال وغیرہ سلامت نہیں چھوڑے گی یہ "عالیہ" ۔۔۔۔آج تو میں نے تمہیں عالیہ سے بچا لیا پر ہر بار میں نہیں آؤ گی تمہیں بچانے۔۔۔ہانیہ نے نہایت ہمدردی سے اس لڑکی کو دیکھا۔۔۔
لیکن عالیہ تو ہانیہ کی اس بات پر ہکا بکا رہ گیٔ۔۔۔
ہنہ۔۔۔پاگل ہو تم دونوں لڑکیاں۔۔۔تم دونوں کو تو میں بعد میں دیکھ لوں گی۔۔۔وہ لڑکی یہ کہہ کر وہاں سے جانے لگی۔۔۔عالیہ جو ہانیہ کو گھورنے میں مصروف تھی اس کی اس بات پر ہوش کی دنیا میں واپس آئی۔۔۔۔
ہاں۔۔ہاں۔۔۔دیکھ لو۔۔دیکھ لو۔۔ ابھی دیکھ لو۔۔۔اچھے سے دیکھ لو۔۔۔۔یہی کھڑی ہوں میں۔۔۔عالیہ پیچھے سے اونچی آواز میں بولی۔۔۔پر وہ لڑکی سنی ان سنی کرتی وہاں سے جا چکی تھی۔۔۔۔
عالیہ نے مڑ کر ہانیہ کو گھورا۔۔۔۔جو اب اپنے 32 دانتوں کی نمأش کرنے میں مصروف تھی۔۔۔
"کیا یہ دکھا رہی ہو کہ تم نے آج دانت صاف کیے ہیں"عالیہ نے اسے گھور کر کہا۔۔۔
عالیہ کی اس بات پر ہانیہ کا منہ بن گیا۔۔۔ شٹ اپ عالیہ ۔۔۔ اور چلو اب۔۔۔

***************************
یار اب کس سے پوچھیں کہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ کہاں ہے۔۔۔عالیہ نے منہ بسور کر کہا۔۔۔۔
تم فکر نہ کرو میں سارا انتظام کر کے آیٔ ہوں۔۔۔۔ہانیہ نے کچھ گردن اکڑا کر کہا۔۔۔۔"واہ واہ ہانیہ"۔۔۔۔اور عالیہ سے داد بھی وصول کی۔۔۔
اچھا اب جلدی سے بتاؤ کیا انتظام کر کے آئی ہوں۔۔۔عالیہ نے بے تابی سے پوچھا۔۔۔
یہ دیکھو۔۔۔ہانیہ نے اپنے بیگ میں ہاتھ ڈالا اور جو چیز نکالی اس سے عالیہ دھک سے رہ گیٔ۔۔
***************************
جاری ہے۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now