episode 23

1.5K 104 61
                                    

فون بند ہوتے ہی ہانیہ جا کر اپنے بستر پر لیٹ گئ اور چھت کو گھورنے لگی۔۔۔

"ہاۓ اللّٰہ جی۔۔کل میرا نکاح ہے۔۔۔کتنا مزہ آۓ گا"۔۔۔ہانیہ بےوقوفوں کی سردارنی بہت ہی خوش ہو رہی تھی۔۔

عاقب کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔۔۔

یسسسس۔۔۔اب کل سے صرف تم "عاقب علی شاہ" کی ہو جاؤ گی۔۔۔وہ شہریار بھی اب کچھ نہیں کر پاۓ گا۔۔۔میری ہی "ہانی" کو مجھ سے ہی چھننا چاہ رہا تھا نہ۔۔۔اب دیکھتا ہوں کیسے کچھ کرتا ہے۔۔۔

"ہانی"۔۔اس کا نام بولتے ہی اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئ۔۔۔اس نے پہلی دفعہ ہی تو اس کا نام لیا تھا۔۔۔پہلی دفعہ۔۔۔۔۔
ہانی۔۔ہانی۔۔وہ بولتا ہی جا رہا تھا اور اس کے چہرے پر مسکراہٹ پھیلتی ہی جا رہی تھی۔۔۔

"محبوب کا نام جب ہم اپنی زبان سے لیتے ہیں۔۔۔تو کتنا اچھا اور خوش کن احساس ہوتا ہے نہ۔۔۔سب کچھ بھول کر صرف ہم اس نام کو محسوس کرتے ہیں۔۔۔ایک عجیب سی کشش ہوتی ہے محبوب کے نام میں۔۔۔جو ہمارے دل کے ہر کونے میں خوشی بھر دیتی ہے۔۔۔"

عاقب کا بھی کچھ یوں ہی حال تھا۔۔۔

❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣❣

ہانیہ گھر سے باہر نکلی تو عاقب بھی اس کے انتظار میں ہی کھڑا تھا۔۔۔

ہانیہ کے آتے ہی اس نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور ہانیہ کو اندر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔۔۔

ہانیہ اندر بیٹھ چکی تو عاقب نے بھی ڈرائونگ سیٹ سمبھال لی۔۔۔

اچھا۔۔نکاح ہو گا کہاں؟۔۔ہانیہ نے بےچینی سے پوچھا۔۔۔

"میرے فارم ہاؤس میں۔۔۔"عاقب نے ڈرائو کرتے ہوۓ جواب دیا۔۔۔

اچھا۔۔۔تو آپ جلدی گاڑی چلائیں نہ۔۔۔

"ہانی میں 120 کی سپیڈ سے ڈرائو کر رہا ہوں۔۔"عاقب حیرت سے بولا۔۔۔عاقب سے زیادہ تو شاید ہانیہ کو خوشی ہو رہی تھی۔۔"عاقب نے دوسری طرف منہ کر کے اپنی مسکراہٹ چھپائی۔۔۔"

تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وہ شہر سے دور عاقب کے فارم ہاؤس پر پہنچ چکے تھے۔۔۔

"فارم ہاؤس بہت ہی بڑا تھا۔۔۔وہ تقریباً ایک مربح زمین پر مشتمل تھا۔۔۔فارم ہاؤس کے اندر داخل ہوۓ تو سامنے ایک سفید رنگ کی بہت ہی بڑی کوٹھی تھی۔۔۔ہر طرف ہی ہری بھری گھاس تھی۔۔۔تھوڑا ہی دور ایک سویمنگ پول بھی موجود تھا۔۔۔وہ سویمنگ پول بھی حد سے زہادہ بڑا تھا۔۔۔سویمنگ پول کی سائڈ پر ایک دیوار تھی جہاں سے پانی جھرنے کی طرح بہہ کر پول میں گر رہا تھا۔۔۔بلاشبہ وہ فارم ہاؤس حد سے زیادہ خوبصورت تھا۔۔۔"

ہانیہ گاڑی سے نکلی تو اس نے اِدھر اُدھر گھوم کر فارم ہاؤس کا جائزہ لیا۔۔۔۔تو بےساختہ اس کے منہ سے نکلا۔۔۔"ماشاللّٰہ"

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now