episode 22

1.4K 114 30
                                    

محترمہ یہ آپ کے پیارے پیارے ہاتھوں اور آپ کی پیاری سی آئسکریم کا کمال ہے۔۔۔عاقب بولا۔۔

لیکن میں۔۔۔میں تو اتنے آرام سے کھارہی تھی۔۔۔ہانیہ کا صدمے سے برا حال تھا۔۔۔

محترمہ آپ آرام سے ایسے کھاتی ہیں تو پھر جلدی جلدی میں کیسے کھاتی ہوں گی۔۔۔عاقب اس کی بات پر حیرت سے بولا۔۔۔

ارسلان نے ویٹر کو بل لانے کا کہا۔۔۔
ویٹر آیا تو ہانیہ کو دیکھ کر منہ پھاڑ کر ہنس دیا۔۔۔

ہانیہ نے عاقب کی بچی کچی آئسکریم اٹھائی اور پھنک دی ویٹر پر۔۔۔اور یہ گئ آئسکریم منہ پھاڑ کر ہنستے ہوۓ ویٹر محترم کے منہ پر۔۔۔

ویٹر تو سکتے میں آ گیا ہانیہ کی اس حرکت پر۔۔لیکن جب نظر دوبارہ سے ہانیہ پر گئ تو پھر سے منہ پھاڑ کر ہنس دیا۔۔۔

************************

عاقب نے اپنے بابا کا آفس جوائن کر لیا تھا۔۔۔۔
ان سب کا رزلٹ بھی آچکا تھا۔۔۔

عاقب بہت اچھے گریڈ سے پاس ہو گیا تھا۔۔۔

عالیہ اور ارسلان بھی اچھے گریڈ سے پاس ہو چکے تھے لیکن ہانیہ میڈم۔۔۔۔

عاقب کو جب ہانیہ کا رزلٹ پتہ چلا تو وہ دنگ رہ گیا۔۔۔

"ہانیہ نے ٹاپ کیا تھا۔۔۔"۔۔۔عاقب کو لگا شاید عالیہ سے سننے میں اسے غلطی ہو گئ ہے اس لیے عالیہ سے دوبارہ پوچھا۔۔

بھائی وہ تو سکول سے ٹاپ کرتی آ رہی ہے۔۔۔اب بھی مجھے پتہ تھا اس نے ہی ٹاپ کرنا ہے۔۔۔عالیہ نے اسے بتایا۔۔

پر اسے پیپرز سے ایک مہینہ پہلے تک تو کچھ نہیں آتا تھا۔۔۔عاقب نے ناسمجھی سے کہا۔۔۔

"بھائی وہ ہانیہ ہے۔۔اس سے کچھ بھی توقع کر سکتے ہیں"۔۔۔"عالیہ نے ہنستے ہوۓ کہا"۔۔۔

سکول سے جانتی ہوں اسے۔۔۔پورا سال بیشک اسے کچھ نہ آتا ہو۔۔۔لیکن پیپرز میں وہ ٹاپ کر جاتی تھی۔۔۔ٹیچرز بھی بہت حیرن ہوتے تھے۔۔۔

اور جب وہ پیپر دے کر آتی تھی۔۔۔تو میں پوچھتی تھی کیسا ہوا۔۔۔تو اس کا آگے سے یہی جواب ہوتا تھا۔۔۔"بس ٹھیک ہو گیا۔۔پاس تو ہو ہی جاؤں گی"۔۔۔

اس کے لیے تو بس ایک دن ہی کافی ہے تیاری کے لیے۔۔۔پوری رٹو طوطا ہے رٹو طوطا۔۔۔

عاقب ہنس دیا۔۔۔

************************

ہانیہ کو شہریار کا فون روز رات کو آتا تھا۔۔اور وہ اس سے عجیب عجیب قسم کی باتیں کرتا تھا۔۔

ہانیہ نے تنگ آکر اسے کافی دفعہ بلاک بھی کیا۔۔۔لیکن وہ ہر روز کسی نۓ نمبر سے فون کر لیتا۔۔۔

ہانیہ اب تنگ آچکی تھی شہریار سے۔۔۔اس کا بس نہیں چلتا تھا کہ شہریار کو فون سے نکال کر اس کی پھینٹی چڑھا دے۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now