episode 28

1.5K 104 58
                                    

ابھی وہ بول ہی رہی تھی کہ عاقب نے اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں تھاما اور اپنے لب اس کے گال پر رکھ دیے۔۔۔۔ہانیہ کی چلتی زبان کو تو تالا ہی لگ گیا۔۔۔"کچھ لمحے بعد عاقب اس سے دور ہوا"۔۔۔عاقب نے ہانیہ کا چہرہ ابھی بھی اسی طرح تھاما ہوا تھا۔۔۔

ہانیہ تو شاک کی سی کیفیت میں اسے دیکھ رہی تھی۔۔

"آج تو یہ بات کردی ہے۔۔۔لیکن آئیندہ نہ سنو میں تمہارے منہ سے یہ بات۔۔۔تمہاری جان لینے میں ایک لمحہ نہیں لگاؤں گا میں"۔۔۔عاقب جنونی انداز میں بولا۔۔۔

ہانیہ شاک سے باہر نکلی اور صدمے سے بولی۔۔"آپ نے خود ہی کہا تھا مجھے"

"میں نے نہیں کہا تھا۔۔۔تم نے خود سے ہی فرض کیا تھا۔۔"۔۔۔۔عاقب بولا

ٰ"ہانیہ کا منہ کھل گیا"۔۔۔۔"یہ۔۔۔یہ غلط بات ہے" وہ بولی۔۔۔

"نکاح کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوتی"وہ بھی دوٹوک بولا۔۔۔

"نکاح کرنا غلط بات نہیں ہوتی لیکن دھوکے سے نکاح کرنا غلط بات ہوتی ہے"۔۔۔۔ہانیہ کا دل تو کیا یہ ڈائیلاگ مار دے لیکن پھر یاد آیا کہ وہ تو خود ہی اچھل رہی تھی نکاح کے لیے۔۔۔اسے اپنے آپ پر رونا آ رہا تھا۔۔۔

لیکن آپ تو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔۔۔ضرور آپ نے کسی چیز کا بدلہ لینا ہوگا مجھ سے۔۔۔اس لیے میرے ساتھ ایسے کر رہے ہیں نہ؟؟؟؟۔۔۔ہانیہ معصومیت سے بولی۔۔۔

عاقب نے کمال محارت سے اپنی مسکراہٹ چھپائی اور اپنے چہرے پر سردمہری کے تاثرات لاتے بولا۔۔

"ہاں"

لیکن میں نے تو کچھ کیا ہی نہیں۔۔۔پھر سے اسی معصومیت سے کہا گیا۔۔۔

اس کی معصومیت نے عاقب کا دل ہلا کر رکھ دیا تھا۔۔۔

شششش۔۔۔اب اور کچھ بولی نہ تو یہیں چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔۔۔یہ کہہ کر عاقب اس کا ہاتھ تھام کر وہاں سے جانے ہی لگا تھا کہ ہانیہ نے عاقب کا ہاتھ جھٹک دیا۔۔۔۔عاقب نے گھور کر ہانیہ کو دیکھا۔۔

"پہلے یہ بتائیں یہ کیاکیا تھا آپ نے؟؟؟۔۔۔ہانیہ نے اپنے گال کی طرف اشارہ کیا۔۔۔

عاقب نے اپنی مسکراہٹ دبائی اور پھر سے اس کے ساتھ وہی عمل دہرایا اور بولا۔۔۔"یہ کیا تھا میں نے"۔۔۔۔

ہانیہ کا منہ پھر سے کھل گیا۔۔۔"کتنے گندے ہیں آپ"۔۔۔۔ہانیہ اپنا گال مسلتے بولی۔۔۔

"بیوی کے ساتھ گندے بن سکتے ہیں"۔۔۔۔عاقب نے اسے ایک اہم بات بتائی۔۔۔

نہیں جی۔۔۔یہ بُری بات ہوتی ہے۔۔۔اگر میں آپ کے ساتھ ایسا کروں تو آپ کو بھی بُرا لگے گا نہ؟؟؟۔۔۔اس لیے ایسے نہیں کرتے۔۔۔ہانیہ اب ماؤں کی طرح اسے نصیحت کر رہی تھی۔۔۔۔

"نہیں مجھے تو برا نہیں لگے گا۔۔۔کر کے دیکھ لو"۔۔۔عاقب بھرپور طریقے سے مسکرا کر بولا۔۔۔جیسے تیار بیٹھا ہو۔۔۔

"جنونیت ہے یہی" از جیا رانا(✓Completed)Where stories live. Discover now