ہیلو السلام علیکم میڈیم..

ارے میڈیم مت کہا کرئیے آپ آپا..تبسم میڈیم نے نرمی سے کہا..

ارے وہ ہمارے پلان کے مطابق عبدالعزیز کو کہا کہ آپ بیمار ہے اور وہ بنا کچھ سنے آپ سے ملنے آرہا ہے..

کیا رکئیے..

انہوں نے جلدی سے جزیلہ کو بلایا فون رکھا اور اسے اپنے کمرے میں لے کر خود لیٹتے ہوئے اسے سمجھانے لگیں..

بیٹا عزیز آرہا ہے میں بیمار ہوں مجھے موچ آئی ہے چل نہیں پارہی ہوں..

مگر کبھی مما آپ تو ٹھیک..

یا ﷲ انہوں نے سر پر ہاتھ مارا.. بس ایسا بولنا ہے تمہیں عزیز سے..

امی جھوٹ......... اس نے رکتے ہوئے کہا

ہاں میاں بیوی کو ملانے کے لئیے کہہ سکتے ہیں انہوں سختی سے اسے دیکھ کر سمجھایا اور ساری بات اس کے سر کے اوپر گئی..

تبھی ڈور بیل بجی..

جزیلہ کی ملازمہ نے دروازہ کھولا.. اور وہ سیدھا ہال میں صوفے پر بیٹھ گیا..

السلام علیکم..

اس نے چپ چاپ کھڑی جزیلہ کو دیکھتے ہوئے کہا..

جی وعلیکم السلام
وہ ہمیشہ اسے سلام کرنا بھول جاتی تھی..

میڈیم کہاں ہیں..

وہ ادھر اس نے غلطی سے ہڑبڑا کر اپنے روم کی جانب اشارہ کیا..عزیز نے کچھ گھور کر اسکا چہرہ دیکھا جس پر اس نے رومال کے ساتھ ہاتھ رکھا ہوا تھا..

عبد العزیز جب روم میں پہنچا انہیں ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ سامنے کمرے کی طرف بکس لائبریری کی طرف نظر پڑی بےشمار بکس رکھی تھی اس نے کمرے کو دھیان سے دیکھا انتہائی صاف ستھرا خوبصورت کشادہ کمرہ اور اسکی چیزیں مہنگائی کا منھ بولتا ثبوت تھی..

بیڈ پر مخملی چادر بچھی تھی..

یا ﷲ کتنے ڈینجر ہے سچ میں وہ روم میں گھس کر دروازہ بند کرکے ٹیک لگا کر بولی کان میں موبائل لگا تھا فون اٹھاؤ اٹھاؤ.. وہ بڑبڑا رہی تھی..

ہیلو کاظمہ تمہیں پتا ہے وہ ڈینجر ہیں نہ عزیز بھائی پھر سے آئے ہیں.. کیوں نہ بولوں بھائی.. ہمم اچھا ہاں نکاح ہوا ہے میرے ذہن میں نہیں تھا..ٹھیک ہے کل صبح جارہی ہوں میں انکو چائے دوں جاکر..پاگل نہیں ہوں پھر ڈانٹ دینگے..

اچھا بہت نصیحت کرتی ہو.. وہ کاظمہ کا جواب دئیے جارہی تھی ساتھ میں آگے بیڈ کے پاس بڑھی.. چہرے سے رومال ہٹا کر آگے بڑھی کہ اس کے ہوش اڑ گئے عبد العزیز اسے گھور رہا تھا..مگر آنکھوں کی چمک الگ سی لگ رہی تھی..اس نے گھبرا کر فون کاٹا..

وہ بے اختیار اس کے قریب آیا..

یہ کون سا طریقہ تھا روم میں بلانے کا..

 مکمل☑️✔♡اسیـرِ شُمـا دلِ مَـن♡از:سیدہ احتشام aseere Shuma Dile Man By Sayyida Where stories live. Discover now