”تو آپ کا جونٸیر میرا بھاٸ بن کے کیوں گیا تھا سندس کے پاس؟“

اب وہ آٸ تھی اصل بات کی طرف۔

”کسی کام سے بھیجا تھا۔“

سکندر نے پھر بات گول کرنی چاہی۔ مگر اب تک تیر کمان سے نکل چکا تھا۔

”ایسا کون سا کام تھا کہ اسے میرا بھاٸ بننا پڑا؟ آپ مجھ سے کیا چھپا رہے ہیں؟“

الماس نے تیکھی نظروں سے اسے دیکھا۔ اس نے زویا کو واکر میں ڈالا اور خود اٹھ کر اس کے برابر کھڑا ہو گیا۔

”تمھارا بیک گراٶنڈ چیک کروایا تھا بس اس لیے کوَر میں وہ تمھارا بھاٸ بن کر چلا گیا۔ مجھے کیا پتا تھا کہ تم دوبارہ اس سہیلی سے ملو گی ورنہ اس کا کوَر چینج کروا دیتا۔“

سکندر نے جھنجھلا کر کہا مگر الماس کو تو پتنگے لگ گۓ اور اس کے بعد جو ہوا وہ سکندر کے وہم و گمان میں بھی نہی تھا۔ الماس اس سے خوب لڑی تھی۔

”آپ کو مجھ پہ اب بھی اعتبار نہی؟ اسی لیے آپ نے میرا بیک گراٶنڈ بھی چیک کروایا؟ اور میں یہی سمجھتی رہی کہ آپ کو میری سچاٸ پہ یقین آ گیا ہے۔ آپ کو تو میرا بیک گراٶنڈ چیک کروا کے یقین آیا تھا نہ کہ میرے کہے ہوۓ لفظوں پہ“

”کیسی باتیں کر رہی ہو؟ اعتبار کیاتھا تو شادی کی تھی نا۔ اور یہ شادی سے بہت پہلے کی بات ہے“

سکندر نے اس کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔

”میں کیسے مان لوں؟ اتنا عرصہ آپ نے مجھ سے یہ بات چھپاٸ۔ اب بھی اگر سندس سے میری ملاقات نہ ہوتی تو مجھے تو پتا ہی نہی چلتا“

وہ سمجھنے کے موڈ میں بالکل نہی لگ رہی تھی۔

”پاگل تو نہی ہو گٸ ہو؟ اب کیا مسٸلہ ہے تمھیں؟ میں شوہر ہوں تمھارا، ہماری ایک بیٹی ہے۔ اب شک کرنے کا کیا جواز بنتا ہے؟“

”آپ کو مجھ پہ اعتبار تھا ہی نہی۔ شروع سے۔۔۔۔اور میں بے وقوف یہی سمجھتی رہی کہ آپ سچ میں مجھ سے محبت کرنے لگے ہیں۔۔۔۔اب اگر کل کو پھر آپ کو میرے متعلق کوٸ نٸ بات پتا چلے گی تو آپ مجھے گھر سے نکال دیں گے“

”دماغ خراب ہو گیا ہے تمھارا؟ میں کیوں نکالوں گا تمھیں گھر سے؟“

سکندر کو غصہ آ گیا تھا اس کی تکرار پہ۔

”اگر آپ کو مجھ پہ اعتبار ہوتا تو میرا بیک گراٶنڈ نہ چیک کرواتے۔“

”ہر بات اپنے اندازوں سے مت سوچا کرو۔ ضروری نہی کہ بے اعتباری کی وجہ سے ہی بیک گراٶنڈ چیک کروایا ہو۔ کوٸ اور وجہ بھی ہو سکتی ہے“

سکندر نے اسے تصویر کا دوسرا رخ دکھانے کی کوشش کی تھی مگر وہ اپنی ضد پہ ہی اڑی رہی۔ وہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہی تھی کہ کوٸ اور وجہ ہو گی۔ اور وجہ ہو بھی کیا سکتی تھی؟ اسے لگا سکندر صرف اس سے جھوٹ بول کر بات کو گھمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now