Episode 12.

553 26 2
                                    

# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 12

اگلی صبح سب دیر سے اٹھے تھے۔ ایک تو اتوار تھا اور رات مہندی سے دیر سے واپس آنے کی وجہ بھی تھی۔ ناشتہ بنانے سارا اور الماس کچن میں کھڑی تھیں۔ بچوں کے فرماٸشی پروگرام چل رہے تھے جو الماس اور سارا پورے کرنے میں لگی ہوٸ تھیں۔ کسی کو فلیکس کھانے تھے اور کسی کو میٹھے ٹوسٹ تو کسی نے چکن ویجی سینڈوچ کا آرڈر دے رکھا تھا۔ الماس نے strawberries کاٹ کر ایک پیالے میں whipped cream ڈالی اور سویٹ ڈش کے طور پر میز پر رکھ دی۔ بچوں کی بے حد بے تابی کے باوجود انھیں اس کو ناشتے کے بعد کھانے کی تلقین کی گٸ تھی اور وہ بار بار داٶ لگانے کی کوشش کرنے لگے تو الماس نے باٶل فریج میں رکھ دیا۔

میز پہ سارا الماس اور تینوں بچے بیٹھے تھے۔ تھوڑی دیر میں ناشتہ بن چکا تھا۔ سارا میز سجا رہی تھی جب سکندر باہر سے آتا دکھاٸ دیا۔ وہ ٹریک سوٹ میں ملبوس تھا اور جاگنگ کر کے آ رہا تھا۔ الماس کی نگاہ بے ساختہ اٹھی تھی اور سکندر کی آنکھوں نے الماس کی آنکھوں میں دیکھا تھا۔

ایک لمحے کا فسوں تھا۔ دونوں کی نظریں ملی تھیں بس ایک سیکنڈ کے لیے۔ الماس کی پلکیں ایک دم بھاری ہوٸیں۔ اس نے تیزی سے نگاہیں جھکاٸ تھیں۔ اسے ایک دم گھبراہٹ ہونے لگی۔ دل کی دھڑکن ایک دم تیز ہوٸ تھی۔ سکندر کے اپنی جانب گھورنے پر الماس کام کرتی جز بز ہو ری تھی۔ وہ ماتھے پہ بل ڈالے اس کے چہرے کو غور سے دیکھتا رہا پھر اپنے کمرے میں چلا گیا۔

کچھ دیر میں وہ نہا کر آ گیا تھا۔ بالوں سے پانی کی بوندیں ٹپک رہی تھیں۔ الماس نے اب اس کی طرف غلطی سے بھی نہی دیکھا تھا مگر اس کی خوشبو محسوس کی تھی۔ بہت ہلکی سی اور میٹھی سی خوشبو اس کے جسم سے پھوٹتی تھی جیسے فریش مِنٹ یا لیموں۔

اس نے آمنہ کے برابر والی کرسی پر بیٹھتے بالوں کو ہاتھوں سے جھٹکا دیا تو کٸ بوندیں آمنہ پر گری تھیں۔

"چاچو آپ نے مجھے گیلا کر دیا"

آمنہ نے منہ پھلایا تو سکندر ہنسنے لگا۔ وہ اس وقت بہت اچھے موڈ میں لگ رہا تھا۔

سارا ساتھ ساتھ سکندر سے بات کر رہی تھی۔ اور سکندر بات کرتے کرتے بچوں سے چھیڑ چھاڑ کر رہا تھا۔ کبھی بچوں کی ہنسنے کی آواز آتی کبھی کھلکھلانے کی۔ آمنہ کو وہ گدگدی کر رہا تھا۔

"چاچو نہی کریں نا۔" آمنہ کھلکھلاتے ہوۓ سکندر سے بولی تھی۔

"چاچو آج آپ فری ہیں نا؟"

بلال کو یاد آ گیا۔

"شام تک فری ہوں۔ رات کا کچھ کہہ نہی سکتا۔"

سکندر نے جواب دیا۔ الماس نے پراٹھا اس کے سامنے رکھا۔ پراٹھا صرف سکندر اور سارا کھاتے تھے۔ الماس کبھی کھاتی تھی کبھی نہی۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Där berättelser lever. Upptäck nu