Episode 22.

558 27 7
                                    

# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 22

"تمھں کہاں ملا وہ؟"

سارا اب تک اس بات کو ہضم نہی کر پا رہی تھی کہ الماس کا ایکس ہزبینڈ انھیں مل سکتا ہے۔ اور ملا بھی کس کو؟ سکندر کو۔

سارا نے الجھن زدہ چہرے کے ساتھ اسے دیکھا۔ سکندر نے اسے مختصراً ساری بات بتانا شروع کی۔

۔۔۔

کاشی نےالماس کی تصویر کو دیکھتے ہی پہچان لیا تھا۔ وہ کوٸ عام سی لڑکی نہی تھی۔ اگر ہوتی بھی تب بھی جو کچھ کاشی نے کیا، وہ اس لڑکی کو کبھی نہی بھول پاتا۔ اسے آزادی دینے کے چکر میں ہی وہ در بدر ہو رہا تھا۔

سکندر نے کاشی سے پوچھا۔


"تم اس لڑکی کوکیسے جانتے ہو؟"

کاشی نے بتایا کہ یہ وہی لڑکی ہے جسے اس نے لیاقت بھٹی سے بچایا تھا۔ سکندر کو سمجھ نہی آ رہا تھا کہ اصل کہانی کیا ہے؟ سب کچھ گڈ مڈ ہورہا تھا۔ کاشی الماس کو جانتا تھا۔ الماس نے کبھی کاشی کا ذکر نہی کیا۔ اس نے تو کہا تھا کہ اس کا شوہر اسے ٹرین میں ہی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ اس کے پاس طلاق نامہ بھی تھا۔

سکندر اپنے ذہن میں ابھرتے سوالوں کا جواب پانے کے لیے کاشی کو اپنے کیبن میں اپنے ساتھ ہی لے گیا۔ دروازہ اچھی طرح بند کر کے وہ کاشی کی طرف مُڑا۔ وہ دونوں ہی اس وقت عجیب سی شاک کی کیفیت میں تھے۔

"مجھے پوری بات بتاٶ شروع سے"

سکندر نے کہاتو وہ تھوڑا بے چین ہوا۔

"ایک بات بتا دو۔۔یہ لڑکی ٹھیک ہے؟ میرا مطلب ہے تم جانتے ہو یہ کہاں ہے؟"

کاشی کی آواز میں بے چینی سکندر نے محسوس کر لی تھی۔

"تم مجھے اپنی کہانی بتاٶ پھر میں تمھارے ہر سوال کا جواب دوں گا۔"

سکندر نے اسے ہاں یا ناں کوٸ جواب نہی دیا۔ وہ پریشانی کے عالم میں اپنے چہرے پہ ہاتھ پھیرتا سکندر کو دیکھنے لگا۔ کچھ دیر بعد وہ کرسی پہ بیٹھ گیا اور سر جھکا کر کہنے لگا۔

"میں نے لیاقت بھٹی کے لیے بہت سارے کام کیے ہیں لیکن پہلی مرتبہ میں نے وہ کیا جس کی وجہ سے میری زندگی اس وقت سے عذاب بنی ہوٸ ہے۔ پتا نہی میں نے ٹھیک کیا تھا یا غلط، لیکن اس وقت مجھے یہی ٹھیک لگا تھا۔"

وہ تھوڑی دیر رکا، سانس لیا اور پھر کہنا شروع ہوا۔

"تم جانتے ہو کہ لیاقت بھٹی کا گروہ لڑکیوں کی سمگلنگ کا ایک ریکیٹ ہے۔ یہ لڑکیوں سے نکاح کر کے انھیں کہیں اور لے جا کر بیچ دیتا ہے اور پھر ان سے دھندا کرواتا ہے۔ یہ لوگ زیادہ تر ایسی لڑکیوں کو ٹاگٹ کرتے ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ غریب یا مجبور یا بے سہارا ہوں۔ یا ان کی فیملی پوزیشن ویک ہو تاکہ وہ لوگ اپنی مسنگ لڑکی بھی کلیم نہ کر سکیں۔ یہ لوگ لڑکیوں کو طلاق نہی دیتے۔ یہ ان کا طریقہ نہی ہے۔ پہلے کچھ دن انھیں اپنے ساتھ رکھتے ہیں پھر آگے بیچ دیتے ہیں۔ قانوناً وہ ان کے نکاح میں ہی رہتی ہیں۔ یہ جان نہی چھوڑتے ان کی۔
اس لڑکی۔۔۔الماس نام ہے اس کا۔۔۔ہمارا ایک آدمی میرج بیورو میں کام کرتا ہے۔ اس نے اس رشتے کا بتایا تو لیاقت بھٹی نے مجھے بھیج اس سے نکاح کرنے کے لیے۔ وہ خود اس وقت اس شہر میں موجود نہی تھا۔ الماس کے گھر والوں کو شادی کی جلدی تھی۔ لیکن شادی سے دو دن پہلے لیاقت بھٹی واپس آگیا اور اس نے امتیاز سے ٹارگٹ لڑکی کی ڈیٹیل مانگی تو اس کی تصویر دیکھ کر اس کی نیت بدل گٸ۔ اس نے مجھ سے کہا میں لڑکی بالکل صحیح سلامت اس کے حوالے کر کردوں۔ وہ اس لڑکی کو  آگے بیچنا نہی چاہتا تھا۔ پہلے جتنی بھی لڑکیاں لاٸ جاتی تھیں وہ لیاقت اور اس کے دوسرے آدمیوں کے ہاتھ لگنے کے بعد آگے بیچی جاتی تھیں لیکن اس بار اس نے سب کو منع کر دیا تھا کہ اس لڑکی کو لیاقت بھٹی لے علاوہ کوٸ اور ہاتھ نہی لگاۓ گا۔

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now