Episode 16.

544 27 3
                                    

# "محبت کچھ یوں ہے تم سے"
# از تشہ گوہر
# قسط نمبر 16

"شاہ زیب نے ۔۔۔۔ رشتہ ۔۔۔بجھوایا؟"

"تو تمھیں کیا لگتا ہے وہ کیوں بار بار تمھاری طرف آ رہا تھا؟ اسے تم پسند آ گٸ ہو۔ اور اتنا ڈیسینٹ لڑکا ہے۔ اچھا کماتا ہے اور زیادہ بڑی فیملی بھی نہی ہے۔ ہاں کر دوں پھر؟"

سارا نے جلدی جلدی پوچھا۔

"باجی۔۔۔"

الماس نے شکوہ کناں نظروں سے اسے دیکھا۔

"انھوں نے رشتہ اس لیے بھجوایا کیونکہ انھیں میری اصلیت کا نہی پتا۔ کیا وہ میری حقیقت جاننے کے بعد بھی مجھ سے رشتہ رکھنا چاہیں گے؟"

"اس کا تومجھے نہی پتا۔ ہو سکتا ہے وہ سچ جاننے کے بعد بھی تم سے شادی کر لے۔ ہو سکتا ہے وہ اسی وقت انکار کر دے۔ ففٹی ففٹی چانس ہے ہاں یا نہ کا۔"

سارا نے سچاٸ سے تجزیہ کیا۔

"پھر مجھے نہی لینا ایسا کوٸ رسک۔ آپ مجھے غلط مت سمجھیں۔ مجھے کوٸ لالچ نہی ہے۔ میں بس آپ کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہوں۔ اسی گھر میں۔ آپ سب کے ساتھ۔ مجھے نہی کرنی کوٸ شادی وادی۔"

وہ تقریباً رونے والی ہو رہی تھی۔

"پھر انکار کر دوں انھیں؟"

سارا نے مسکرا کر پوچھا تھا۔

"جی۔ کر دیں۔"

الماس کے دل سے ایک دم بوجھ ہٹ گیا۔

"لیکن تمھیں مجھ سے ایک وعدہ کرنا ہو گا۔"

سارا نے بڑے طریقے سے اسے گھیرا تھا۔

"تم میرے ساتھ اسی گھر میں رہنا چاہتی ہو نا؟ ہمیشہ کے لیے؟"

الماس نے اثبات میں زور زور سے سر ہلایا۔

"تو پھر جو میں کہوں گی وہ ماننا پڑے گا۔ وعدہ؟"

"وعدہ۔"

الماس نے فوراً سے کہا۔ بغیر یہ سوچے کہ سارا اس سے کیا منوانا چاہتی ہے۔

سارا نے ایک لمحے کو سوچ کر الفاظ ترتیب دیے۔ وہ نہی جانتی تھی کہ اگلی بات سن کر الماس کیسا ری ایکٹ کرے گی۔

"تم سکندر سے شادی کر لو۔"

الماس کو اس کی بات سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ اور جب سمجھ آٸ تو اس کی آنکھیں حیرت سے پھیل گٸیں۔

"میں۔۔۔میں۔۔۔کیسے۔۔۔۔باجی۔۔۔یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟"

اسے سمجھ نہی آیا سارا نے ایسی بات کیسے کر دی۔

"کیوں؟ کیا براٸ ہے سکندر میں؟ شاہ زیب سے تو زیادہ ہی گُڈ لُکنگ ہے۔ اور سب سے بڑا فاٸدہ یہ ہے کہ تم اس سے شادی کر کے بھی اسی گھر میں رہو گی۔ کوٸ اور لڑکی آٸ تو پتا نہی وہ تمھیں ہمارے ساتھ رہنے دے یا نہی۔ اور سکندر تمھارے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی جانتا ہے۔ اسے کچھ بتانے اور سمجھانے کی بھی ضرورت نہی ہے۔ ہاں، اس کی سیلری شاہ زیب سے تھوڑی کم ہو گی۔ لیکن تمھیں خوش رکھے گا۔"

Mohabbat Kuch Yoo'n Hai Tum Se (Complete)Where stories live. Discover now