آفت!

4K 167 81
                                    

قسط نمبر:5
ارے واہ ڈیئر کزن ہماری ہونے والی بھابھی تو بہت پیاری ہے۔۔"حور نے حامد کہ کان میں گھستے ہوئے کہا۔۔۔۔
پلیز حور یہ مزاق کا ٹائم نہیں ہے۔۔۔۔۔
ہاں ہاں ڈیئر کزن یہ آپ کی عزت ہونے کا ٹائم ہے۔ہاہاہاہاہاہا
تمھیں بعد میں پوچھتا ہوں میں چڑیل۔۔۔
"بیٹا آپ ہمارے گھر کیوں آ گئ ہیں؟شاداب صاحب نے شازمہ سے پوچھا۔۔۔
انکل میرے گھر والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے آپ کے بیٹے کی وجہ سے تو میں اب یہی رہوں گی۔۔۔
"کیا مطلب ہے میری وجہ سے میں تمھیں جانتا بھی نہیں ہوں میں تمھاری جان نکال لوں گا اب بکواس کی تو۔۔"
حامد آپ کیسے بھول سکتے ہیں میرے پیار کو یاد نہیں جب سکول میں فنکشن میں ہماری شادی ہوئی تھی تب سے آپ مجھے چاہتے ہیں۔آپ کیسے بھول سکتے ہیں سب"شازمہ کہتے کہتے رونے لگ گئی تھی۔۔۔۔حامد آپ کو یاد نہیں ہے آپ مجھے چوری چوری دیکھتے تھے۔۔۔
ہاہاہاہاہاہا کیوں بھئی چوری چوری کیوں دیکھتے تھے 'فیس ٹوفیس' دیکھتے ڈر لگتا تھا کیا۔۔حور نے حامد کو چراتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔
حور تم چپ کرو تمھیں بعد میں بتاتا ہوں میں۔۔۔اور آپ مس شازمہ آپ سب جھوٹ بول رہی ہے میں نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا آپ کو۔۔۔
اچھا تو بتائیں کیا آپ کی شادی نہیں ہوئی تھی فنکشن میں؟؟؟شازمہ نے حامد سے پوچھا۔۔
ہاں ہوئی تھی حامد کی شادی ہمیں یاد ہے شادی کی تصویریں۔۔"جواب حور کی طرف سے آیا تھا۔
ہاں حامد بیٹا آپ کی شادی ہوئی تھی فنکشن میں ہمیں یاد ہے بیٹا اور اس لڑکی کا نام بھی شازمہ تھا شاید۔۔۔"شائستہ بیگم نے یاد کرتے ہوئے کہا۔۔۔
تو ماما وہ یہ شازمہ نہیں تھی اسے میں جانتا ہوں یہ جھوٹ بول رہی ہے۔پلیز یقین کریں میرا۔۔۔۔
ہائے اللہ اب کیا ہو گا میرا کہاں جاؤ گی میں۔میری تو زندگی برباد کر دی ہائے اللہ۔۔۔شازمہ کا رونا پھر شروع ہو گیا تھا۔۔۔
بس کریں آپ سب "شاداب صاحب کی آواز پر سب خاموش ہو گئے تھے""سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں جائیں۔۔۔اور شازمہ کو 'گیسٹ روم' دکھا دیں شائستہ بیگم۔۔
جی اچھا۔۔۔
سب لوگ پریشان تھے سوائے حور کہ جس کے ہونٹوں پہ وہی شیطانی مسکراہٹ تھی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے حور کیا پکا رہی ہو؟سبین نے کچن میں آتے ہوئے پوچھا۔
آپی میں بریانی بنا رہی ہوں۔حور نے جھٹ سے جواب دیا۔
واہ تمھیں کھانا بنانا آتا ہے۔۔
اور نہیں تو کیا۔آپ کو اپنی پھوپو کی جوتیوں پہ یقین نہیں ہے کیا۔جوتیاں مار مار کہ مجھے سب سیکھایا ہے وہ الگ بات ہے کہ میں کام نہیں کرتی۔۔۔
ہاہاہا شرارتی بلی ہو تم۔اچھا لاؤ میں سلاد کی چیزیں کاٹ دیتی ہوں۔حامد بھائی کھانے کے ساتھ سلاد ضرور کھاتے ہیں۔
ہاہاہاہاہاہا ویسے جو آج آپ کہ بھائی کے ساتھ ہوئی ہے نا اس کہ بعد تو وہ خالی پلیٹ بھی کھا جائیں گے۔
اففففف یار پتہ نہیں کون ہے یہ شازمہ۔۔
آپ کی بھابھی ہے اور کون ہے۔۔
نہیں یار بھائی ایسا نہیں کر سکتے ان کو لڑکیوں سے دوستی پسند نہیں کوئی بھائی کو پھنسا رہا ہے۔۔
کون کون کون پھنسائے گا آپ کہ بھائی کو؟
کوئی تو ہے اور جو بھی ہے اچھا نہیں کر رہا۔
اچھا اچھا میں ڈائننگ پہ برتن سیٹ کر کہ آتی ہوں کھانا بس ریڈی ہے۔۔۔

آفت!Where stories live. Discover now