part:9

3.5K 181 123
                                    

قسط نمبر:9

بھائی عبداللہ بھائی آپ کیا "حور کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔۔۔

"تم کیا کرنے آئے ہو یہاں دفع ہو جاؤ یہاں سے میں جان لے لوں گا تمھاری ہجرے"دادا جان کی گرج دار آواز سے سب ہی ڈر گئے تھے سوائے حور کہ جو سب کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔

"عبداللہ بھائی آپ یہاں کیا کر رہے ہیں اور کیا بول رہے تھے آپ؟؟؟

"حور دور ہٹو اس ہجرے سے ہاتھ نہیں لگانا اسے۔۔۔

"کیا مطلب دادا جان کیا ہو گیا ہے کیوں دور ہٹو ان سے انسان ہے یہ بھی۔۔۔

"نہیں ہے یہ انسان ہٹو یہاں سے"دادا جان نے حور کو عبداللہ سے دور کرتے ہوئے کہا۔۔۔

"بابا جان یہ کیا ہو رہا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا؟؟

"حور بیٹا جاؤ آپ اپنے کمرے میں ہم صبح بات کریں گے۔۔۔

"میں نہیں جاؤں گی پہلے بتائیں آپ سب کیوں کر رہیں ایسا بھائی کہ ساتھ اور عبداللہ بھائی کون ہیں بتائے مجھے؟؟

"حور میری جان میں بھائی ہوں تمھارا۔۔۔

"نہیں ہو تم بھائی نہیں ہو دفعہ ہوجاؤ ۔۔

"ابا جی آپ کی طبعیت خراب ہو رہی ہے چلے کمرے میں آپ"صداقت صاحب نے اپنے باپ کو سنبھالتے ہوئے کہا۔۔۔

"صداقت اسے بول دفعہ ہو جائے یہاں سے یہ کچھ نہیں لگتا ہمارا بول دے اسے۔۔۔

"نزاکت اسے نکالو یہاں سے میں ابا جی کو کمرے میں لے کر جاتا ہوں۔۔۔۔

"جی بھائی صاحب۔۔۔

"بابا جان عبداللہ بھائی کون ہے؟؟؟میرے سگے بھائی؟؟

"ہاں میری جان یہ بھائی ہے تمھارا جیسے گلریز،گلزار بھائی ہے تمھارے یہ تمھارے تایا ابا کا بیٹا ہے۔۔۔۔

"نزاکت نزاکت یہ میرا بچہ ہے میرا ارسلان میرا بچہ میری دنیا "سمیرا بیگم ارسلان کہ گلے لگ کر سب کچھ بھول گئ اور پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔۔۔

"ماں میری ماں میں بہت تڑپا ہوں آپ کیلئے مجھے معاف کر دیں مجھے چھپا لیں اپنے پاس میں اب نہیں رہ سکتا آپ کہ بنا ماں مجھے چھپا لیں۔۔۔۔حور یہاں آؤ میری جان

"عبداللہ کہ بلاتے ہی حور عبداللہ اور سمیرا بیگم سے لپٹ کہ رو دی۔۔۔

"حور میری بچی تمھاری وجہ سے میرا بچہ مجھے مل گیا مرنے سے پہلے میں گلے لگا لیا اپنے بیٹے کو میں تمھاری احسان مند رہوں گی۔۔۔۔۔

"تائی جان ایسے نہیں بولیں اور چلیں وہاں بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں عبداللہ بھائی سے اب وہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔۔۔۔

"تم تم سچ بول رہی ہو حور میرا بیٹا میرے پاس رہے گا۔۔۔

"جی تائی جان چلیں "حور عبداللہ اور تائی جان کو لے کر صوفے کی طرف بڑھ گئ۔۔۔

آفت!जहाँ कहानियाँ रहती हैं। अभी खोजें